اگنی پتھ کی آگ میں جھلسا ملک، بہار میں 4 ٹرینیں نذر آتش، سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ میں ایک ہلاک درجنوں زخمی : ساؤتھ سینٹرل کی 71 ٹرینیں مسنوخ : ویڈیو دیکھیں

‘اگنی پتھ’ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری ہے۔ بہار میں مظاہرین نے 4 ٹرینوں کو نذر آتش کر دیا۔ جبکہ یوپی کے بلیا میں بھی مظاہرین ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھور کی

حیدرآباد: جمعہ کو سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر اگنی پتھ کے مظاہرین پر ریلوے پولیس کی فائرنگ کے بعد ایک شخص کی موت ہوگئی اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ متوفی کی شناخت ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والے دامودر کے طور ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مظاہرین پر گولی چلانے سے پہلے ریلوے پولیس نے نہ صرف ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا تھا بلکہ انہیں گولی چلانے کا انتباہ بھی دیا تھا۔

فائرنگ سے ایک مظاہرین شدید زخمی ہو گیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔اس دوران احتجاج میں دو کانسٹیبل زخمی بھی ہوئے۔

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کیوں ہوا؟

مسلح افواج میں بھرتی کے لیے مرکزی حکومت کی ’اگنی پتھ‘ اسکیم کے خلاف جمعہ کو سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر پرتشدد احتجاج ہوا۔طلبہ نے احتجاج کے دوران دو بوگیوں کو آگ لگانے کے بعد پہلے تین پلیٹ فارمز پر حالات کشیدہ ہو گئے۔ این ایس یو آئی کے کارکنوں اور طلباء نے بسوں پر پتھراؤ بھی کیا۔

احتجاج میں حصہ لینے والے ہزاروں فوجی امتحانی امیدواروں نے اپنے غصے کا اظہار کیا اور اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوج کا امتحان معمول کے مطابق کرایا جائے۔

ٹرینیں منسوخ

زبردست احتجاج دیکھنے کے بعد حکام نے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی 71 ٹرینیں منسوخ کر دیں۔ حالات کو معمول پر لانے کے لیے اضافی دستے بھی تعینات ہیں۔

اس دوران سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایم ایم ٹی ایس خدمات بھی منسوخ ہیں۔

پٹنہ / لکھنؤ: فوج کی نئی بھرتی اسکیم ‘اگنی پتھ’ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری ہے۔ بہار میں مظاہرین نے 4 ٹرینوں کو نذر آتش کر دیا۔ جبکہ یوپی کے بلیا میں بھی مظاہرین ریلوے اسٹیشن کے اندر داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑ کی۔

https://fb.watch/dHZ77FAcQ_/

پہلے واقعہ میں بہار کے سمستی پور میں صبح کے وقت شرپسندوں نے جموں توی-گوہاٹی ایکسپریس ٹرین کو نذر آتش کر دیا۔ حاجی پور برونی ریلوے سیکشن کے محی الدین نگر اسٹیشن پر پیش آنے والے اس واقعہ میں ٹرین کی دو بوگیاں جل کر خاک ہو گئیں۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے دربھنگہ سے نئی دہلی جانے والی بہار سمپرک کرانتی ایکسپریس ٹرین کو بھی آگ لگا دی۔ ٹرین کی چار بوگیاں جل گئیں۔ سمستی پور-مظفر پور ریل سیکشن کے بھولا ٹاکیز ریلوے گمٹی کے قریب بھی مظاہرین نے ٹرین میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔

دریں اثنا، مظاہرین نے آرہ کے کے کلہڑیا اسٹیشن پر کھڑی مسافر ٹرین کو بھی نذر آتش کر دیا۔ پٹنہ-دین دیال اپادھیائے مین لائن پر آتشزدگی کی وجہ سے ٹرین آپریشن متاثر ہو گیا ہے۔ وہیں بیگوسرائے میں بھی احتجاج شروع ہو گیا۔ یہاں برونی-کٹیہار ریل سیکشن کے لکھمینیا اسٹیشن کے ریلوے ٹریک پر آگ لگا کر احتجاج کیا گیا۔ آرہ کے کلہڑیا اسٹیشن پر ریلوے ٹریک جام ہے اور آرہ اسٹیشن پر بھی کئی ٹرینیں کھڑی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آرہ میں مظاہرین نے بیہیا اسٹیشن کو تباہ کر دیا اور لوگوں سے بھی مار پیٹ کی۔ بیہیا اسٹیشن کے مغربی ریلوے کراسنگ پر شرپسندوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی موجود ہے۔ ایس ڈی پی او اور ایس ڈی او موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ آرہ اور بکسر میں صبح سے ہی احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت میں بکسر کے ڈمراؤ ریلوے اسٹیشن کے مغربی گمٹی پر صبح 5 بجے سے مظاہلرین ریلوے ٹریک پر ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے ہیں۔

ادھر یوپی کے بلیا میں نوجوانوں نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج میں توڑ پھوڑ اور پتھراؤ کیا۔ جس کی وجہ سے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ بلیا کی ضلع مجسٹریٹ سومیا اگروال نے بتایا کہ صبح سے ہی سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بھیڑ جمع ہو گئی لیکن، انہیں وہاں نقصان پہنچانے سے روک دیا گیا۔ وہ پتھربازی کی کوشش کر رہے ہیں۔ کارروائی کی جا رہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading