مہاتما اور گوڈسے کے ہندوستان کے درمیان انتخاب : راہول گاندھی

نئی دہلی ۔ 11مارچ ۔ کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ایک دن بعد آج یہاں اپنی پارٹی کے بوتھ سطح کے کارکنوں سے کہا کہ ایک طرف محبت ہے تو دوسری طرف نفرت ہے ۔ چنانچہ اب کس کو مہاتما یا پھر گوڈسے کے ہندوستان کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کو رافیل ، بیروزگاری ، رشوت ، مختلف مسائل پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ”

 

آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ گاندھی کا ہندوستان چاہتے ہیں یا پھر گوڈسے کا ہندوستان چاہتے ہیں ۔ ایک طرف محبت ہے تو دوسری طرف ڈر و خوف اور نفرت ہے ۔ گاندھی جی نڈر و بے باک تھے کئی سال تک جیل میں رہے لیکن برطانوی سامراج کے خلاف جدوجہد میں بھی پیار ومحبت کی میٹھی بولی بولا کرتے تھے جبکہ ( ویر)ساورکر، برطانوی حکمرانوں کے نام معافی نامہ لکھتے ہوئے جیل سے رہائی کی درخواستیں کیا کرتے تھے “۔ راہول گاندھی نے کہاکہ مودی اگرچہ ’میک ان انڈیا کی باتیں تو بہت کیا کرتے ہیںلیکن ان کے شرٹس ، جوتے اور وہ فون جن سے سلفی لیا کرتے ہیں سب کے سب ” میڈ ان چائینا“ ( چینی ساختہ ) ہیں ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ پلوامہ دہشت گرد حملے میں سی آر پی ایف کے 40جواونں کو ہلاک کرنے والی تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بی جے پی نے رہا کیا تھا ۔ ہمارے دو وزرائے اعظم شہید کئے گئے لیکن ہم کسی کے آگے نہےں جھکے تھے ۔ راہول گاندھی نے دہلی میں تمام سات حلقوں میں کاگنریس کی کامیابی کےلئے سخت محنت سے کام کریں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading