نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) آل انڈیا کسان سبھا کے قومی جنرل سکریٹری اتل کمار ’انجان‘ نے کہا کہ ملک میں جاری کسان تحریک پر مرکزی حکومت کے وزیر بے بنیاد تشہیر میں سرگرم ہیں کہ کسانوں کی تحریک میں دہشت گردی اور ملک مخالف طاقتیں شامل ہو گئی ہیں۔ مسٹر انجان نے یہاں ہفتے کے روز کہا کہ کسانوں کی تحریک کے سلسلے میں حکومت بے بنیاد غلط تشہیر کر رہی ہے اور یہ حکومت کے الجھن کی بھڑاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے بارڈر پر بیٹھے کسان تحریک میں 32 ایسے خاندان کے افراد ہیں جن کے والد، بھائی، دادا ہندوستانی فوج میں خدمات دیتے ہوئے حکومت کے بڑے انعامات سے نوازے گئے ہیں۔
ان میں ویر چکر، خصوص کارکردگی کا میڈل، شوریہ چکر راشٹرپتی اور وزارت دفاع سے انھیں دیا جا چکا ہے۔ اس کے باوجود ایسے خاندانوں کو ملک مخالف قرار دیا جانا یہ ثابت کرتا ہے کہ مرکزی حکومت انرگل غلط تشہیر کر رہی ہے۔ وہ کسانوں کے حقیقی مسائل کو حل نہیں کرنا چاہتی ہے بلکہ وہ حل سے دور بھاگ رہی ہے۔ کسان سبھا کے رہنما کے مطابق وزیر زراعت یہ کہہ رہے ہیں کہ حکومت کی تجویز کا جواب کسان تنظیموں نے نہیں دیا جبکہ کسانوں نے تینوں قوانین کو رد کرنے کے اپنے مطالبے کو واضح طور پر بتا چکا ہے۔ کسان تنظیموں کا یہ کہنا ہے کہ حکومت تین قوانین کو واپس لے اور پھر وسیع بحث و مباحثے کی بنیاد پر نئے قوانین بنانے پر غور و خوض کرے۔