شیو سینا کے ایم ایل اے کے پاس ملا پاکستان کا کریڈٹ کارڈ، کنگنا بولیں- انڈیا پاکستان نہ بن جائے

ممبئی: اداکارہ کنگنا راناوت نے ایک بار پھر شیوسیناکو نشانے پر لیا ہے۔ دراصل ، منی لانڈرنگ کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کو شیوسینا کے ایم ایل اے پرتاپ سرنائیک کے پاس سے پاکستان کا کریڈٹ کارڈ ملا ہے ۔

جب یہ خبر کنگنا تک پہنچی تو اداکارہ کو ان کی وہ دھمکی یاد آگئی ، جو انہیں ممبئی کا موازنہ پاکستان کے قبوضے والے کشمیر ( پی او کے ) سے کرنے کے بعد ملی تھی ۔ کنگنا نے ٹویٹ کرتے ہوئے پرتاپ سرنائیک کو نشانہ بنا تے ہوئے لکھا کہ ‘ جب میں نے کہا کہ ممبئی پی او کے کی طرح لگتی ہے تو اس نے میرا منہ توڑنے کی دھمکی دی تھی ۔ ہندوستان ان لوگوں کو جانتا ہے ،جو آپ پر سب کچھ قربان کر رہے ہیں اور جو چیزیں آپ سے دور لے جارہے ہیں ۔ جہاں آپ اپنا وشواس رکھتے ہیں ، وہی آپ کا مستقبل ہے۔ انڈیا پاکستان نہ بن جائے ، سنبھالو یارو’۔

کنگنا نے یہ بات ایک صارف کو ٹویٹ پر لکھی ہے۔ در اصل ، ایک صارف نے ایک خبر شیئر کی ، جس کے مطابق شیوسینا کے ایم ایل اے پرتاپ سرنائیک کے پاس سے پاکستان کا کریڈٹ کارڈ ملا ہے۔ کنگنا نے اس ٹویٹ کو لیکر بھڑاس نکالی ہے ۔

جب کنگنا نے ممبئی کا موازنہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے کیا تو ، پرتاپ سرنائیک نے ایک انٹرویو میں انہیں دھمکی دی اور کہا – اگر وہ ممبئی آئیں گی تو ، ہماری خواتین ملازمین ان کا منہ توڑ دیں گی۔ تاہم ، اس بیان کی وجہ سے انہیں قومی کمیشن برائے خواتین کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading