مودی اورا مریکی صدر جو بائیڈن کی ٹیلی فون پر گفتگو

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے آج فون پر بات چیت کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں قائدین نے کورونا وبا سے نمٹنے کے طور طریقوں پر بات چیت کی۔ امریکہ نے کل کووی شیلڈ ویکسین کے خام مال کو ہندوستان بھیجنے سے اتفاق کیا تھا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کورونا وائرس کی شروعات میں جب ہمارے اسپتال بھرے تھے اور اس وقت جس طرح ہندوستان نے امریکہ کو مدد بھیجی تھی ، ٹھیک اسی طرح ہم بھی ضرورت کی اس گھڑی میں ہندوستان کی مدد کرنے کیلئے پابند عہد ہیں ۔ بعد ازاں مودی نے ٹویٹ کیا کہ : دونوں ممالک میں کورونا وائرس سے پیدا ہوئے حالات پر ہم نے تفصیل سے گفتگو کی اور امریکہ کے ذریعہ ہندوستان کی مدد کرنے پر شکریہ اداکیا گیا۔ ہندوستان کو کورونا وائرس ویکسین کیلئے خام اشیاء اور دواوں کی بلا رکاوٹ سپلائی کی اہمیت کا امریکہ نے اعادہ کیا۔ ہندوستان اور امریکہ ہیلتھ کیئر کی پارٹنرشپ کورونا وائرس کے عالمی چیلنجز سے نمٹ سکتی ہے۔

Leave a comment