تھانے (آفتاب شیخ)تھانے ممبرا تا پنویل چلنے والی ایس ٹی کے راونڈ بڑھانے اور اسے ٹائم کے مطابق چلانے کا مطالبہ یہاں ایس ٹی ڈپو منجیر سے ایم ایل اے جتیندر اوہاڈ اور ممبرا پربھاگ سمیتی صدر عشرین راو ت نے کیا ہے ۔
واضح رہے کہ پنویل ، ممبرا کے قریب میں ہونے سے یہاں پنویل جانے والے مسافرین کی تعداد یومیہ ہزاروں میں ہے جس میں زیادہ تر اسکول و کالجوں کے طلبہ اور علاج و معالجہ کے لئے جانے والے افراد کی تعداد ہوتی ہے ایسے میں بس کا جو وقت ہے و ہ طلبہ کو کم محسوس ہوتا ہے جس کے سبب یہاں کے طلبہ ایک دن کالسیکر کالج کے باہر وائی جنگشن پر مشتعل ہوگئے جن سے یہاں پربھاگ سمیتی چیئرپرسن عشرین ابراہیم راو ت نے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو تحریری طور پر ایس ٹی منجیر کو روانہ کیا لیکن اب تک اس پر کوئی مثبت قدم نہ اٹھائے جانے کے باعث آج تھانے میں واقع ایس ٹی کے دفتر میں رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ اور عشرین راوت نے جاکر ملاقات کر ان سے اس روٹ پر اضافی بسیں چلانے کا مطالبہ کیا ۔
