
ممبئی 22 جولائی (یواین آئی )ممبئی کے متمول علاقہ قلابہ میں ہوٹل تاج محل کے متصل چرچل چیمبرنامی پانچ منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر آتشزدگی کی وجہ سے ایک مکین کی موت اور ایک فائر مین متاثر ہوا ہے اور زیرعلاج ہے۔54سالہ مہلوک کا نام شیام ایئر بتایا گیا ہے ،قریبی جی ٹی اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی ۔جبکہ 14مکینوں کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ممبئی فائربریگیڈ کنٹرول کے مطابق آج دوپہر سوابارہ بجے کے قریب عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگ گئی اور اس منزل پر کئی مکین پھنس کررہ گئے ،لیکن فائرعملے نے منصوبہ بندی سے انہیں نچے اتارنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ان میں مرتضیٰ پونہ والا ،طاہر پونہ والا،یوسف پونہ والا،امانت اللہ پونہ والا،پوجا ایئر ،رشیدہ صابووالا عابدعلی صابو والا،حمزہ پونہ والا،الیفا پونہ والا،حسینہ پونہ والا،نیش نائیک،اوشا ،تسنیم پونہ والا،وغیرہ شامل ہیں۔