ممبئی،29مارچ(یواین آئی)ممبئی میں سینٹرل اور ویسٹرن ریلویز نے جمعہ سے کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کی وجہ سے دونوں سیکشن۔پر ایئر کنڈیشنڈ لوکل ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویسٹرن ریلوے کے ایک ترجمان نے کہاکہ اے سی لوکل ٹرینیں آئندہ اعلان تک مکمل طور پر بند رہیں گی اور اس کے متبادل کے طور پرعام۔لوکل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔جبکہ سینٹرل ریلوے کے ترجمان نے کہاکہ اے سی لوکل خدمات تھانے ،واشی ،پنویل کے درمیان ٹرانس ہاربر کوریڈور کو 31مارچ تک بند کردیا گیا ہے۔ویسٹرن ریلوے نے چرچ گیٹ اور ویرارکے درمیان مصروف اوقات میں 12اے سی سروسزچلاتی ہے۔سینٹرل ریلوے کے ذریعہ 16 اے سی ٹرینیں ہاربر کوریڈور پر چلائی جاتی۔ہیں۔
ممبئی:حاجی علی اور مخدوم مہائمی کے آستانوں میں زائرین کاداخلہ عارضی طور پر بند،عوام تعاون کریں : سہیل کھنڈوانی
ممبئی 19 مارچ (یواین آئی)کرونا وائرس کی وباء کے سبب ممبئی کی مشہور حضرت حاجی علی اور حضرت مخدوم شاہ ماہم کی درگاہوں میں زائرین کے داخلے پر آئندہ اعلان تک پابندی عائد کردی گئی ہے ،حاجی علی درگاہ اور مخدوم شاہ درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے اس کا اعلان آج یہاں کیا ہے۔اس مقصد حکومت کے ذریعے وباء کی روک تھام کے لیے کیے جارہے اقدام میں تعاون کرنا ہے۔
سہیل کھنڈوانی نے مزید کہا کہ انہوں نے گزشتہ چار دنوں سے حالات کا جائزہ لیا اور شہری انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تبادلہ خیال کے بعد ہی ممبئی شہر اور انسانی بنیاد پر یہ فیصلہ ہوا ہے۔جوکہ معاشرہ کے لیے ہماری زمہ داری بھی ہوتی ہے۔کیونکہ ممبئی میں کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔سہیل کھنڈوانی نے کہاکہ مخدوم مہائمی کے آستانہ کو احتیاط کے طور پر بند کردیا گیا ہے اور اس پر آئندہ اعلان تک عمل کیا جائے گا۔اڈی طرح حضرت حاجی علی کا آستانہ بھی زائرین کے لیے آ ئندہ اعلان تک بند کر دیا گیاہے۔کیونکہ انسانی زندگی ہمارے لیے اہمیت کی حامل ہے۔اس لیے سبھی سے اپیل ہے کہ مذکورہ فیصلہ پر درگاہ انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں۔