ملک میں کورونا وائرس : 60 ہزار سے زیادہ شفایاب،ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی،19 اگست (یواین آئی) ملک میں جان لیوااورخوفناک کوروناوائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بارملک میں 60 ہزار سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں ۔ حالانکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب ایکٹو کیسز بڑھے ہیں ۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60،091 افراد نے شفایابی حاصل کی ہے ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 20،37،871 ہوگئی ، حالانکہ اسی عرصے کے دوران 64،531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں 3،348 عدد کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 27،67،274 اورایکٹیو کیسزکی مجموعی تعداد 6،76،514 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اموات کی تعداد1092سے بڑھ کر 52،889 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد کی شرح 24.45 فیصد ، شفایابی کی شرح 73.64 فیصد اوراموات کی شرح 1.91 فیصد ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading