مغربی بنگال انتخابات۔ کانگریس‘ بائیں بازو اور انڈین سکیولر فرنٹ کی سیٹ شیئرینگ پر میٹنگ

کلکتہ۔ کانگریس اور بائیں بازو نے چہارشنبہ کے روز نے حالیہ دنوں میں تشکیل دی گئی بااثر مسلم لیڈر عباس صدیقی کی پارٹی انڈین سکیولر فرنٹ کے ساتھ مجوزہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے سیٹوں کی تقسیم کے متعلق پہلی میٹنگ کی ہے۔

اجلاس کے بعد ائی ایس ایف چیرمن نوشاد صدیقی نے کہاکہ بہت ممکن ہے کہ کانگریس اوربائیں بازو مذکورہ ائی ایس ایف کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”ائی ایس ایف‘ بائیں بازو اور کانگریس کے درمیان میں ایک میٹنگ مجوزہ اسمبلی انتخابات کے متعلق سیٹ شیئرنگ پر ملاقات ہوئی ہے۔اس پر کل قطعیت دی جائے گی“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم کسی دوسری پارٹی سے رابطہ میں نہیں ہیں۔بہت ممکن ہے کہ مذکورہ اتحاد کو قطعیت دی جائے گی“۔

کانگریس قائد عبدالمنان نے کہاکہ یہ کانگریس اور بائیں بازومیں سیٹوں پر معاہدے کو قطعیت دی گئی ہے نے ائی ایس ایف کے مطالبات پر غور کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ”بائیں بازو سے ہمارے اتحاد کو قطعیت دیدی گئی ہے۔

سیٹوں کی تقسیم بھی مکمل ہوگئی ہے۔ ہم نے ائی ایس ایف سے بھی بات کی ہے۔

ہم اس بات کی جانکاری حاصل کررہے ہیں کہ ائی ایس ایف کون سے سیٹوں کی مانگ کررہی ہے۔ ہمارا مقابلہ ٹی ایم سی اور بی جے پی سے ہے۔

ہم ان سے مقابلہ کریں گے۔ائی ایس ایف کے مطالبات پر ہم غور کررہے ہیں“۔

کانگریس راجیہ سبھا ایم پی پردیپ بھٹاچاریہ نے کہاکہ مذکورہ ائی ایس ایف نے اپنے مطالبات داخل کئے ہیں اور ان کاپارٹی میں بھی تبادلہ خیال ہورہا ہے

Leave a comment