معروف فکشن نگار نورالحسنین کا ناول ڈھاکہ یونیورسٹی کے نصاب میں شامل

اورنگ آباد:5 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)ادبی اور تعلیمی حلقوں میں یہ خبر مسرت کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ معروف افسانہ وناول نگار نورالحسنین کے مقبول ناول” چاند ہم سے باتیں کرتا ہے“ کو بنگلہ دیش کی ڈھاکہ یونیورسٹی نے ایم ۔اے ۔ کے نصاب میں شامل کیا ہے۔یہ اطلاع ڈھاکہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹرغلام ربانی نے فون پر مصنف کو دی اور اس تعلق سے بک لیٹ کی فوٹو کاپی ارسال کی ۔

2015ءمیں شائع مذکورہ ناول کے اسلوب کی ندرت کی نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملکوں میں بھی خوف پذیرائی ہوئی ہے ۔ یونیورسٹی کے نصاب میں اس ناول کی شمولیت مصنف نورالحسنین کے ادبی قد کابین ثبوت ہے ۔ یہ اعزاز انفرادی طور پر مصنف کو ہی نہیں بلکہ علم و ادب کی سرزمین اورنگ آباد کوبھی ملا ہے جو پورے علاقہ کیلئے باعث فخر و طمانیت ہے۔شہر کی ادبی انجمنوں بزم شگفتہ ادب ‘عالمگیر ادب اور مطلع ادب کے ذمہ داروںسعیدخان زیدی ‘ وجاہت قریشی ‘معز ہاشمی ‘ اسلم مرزا ‘ عظیم راہی ‘ قاضی نوید صدیقی ‘ جاویدفنا اور دیگر اہل علم نے نور الحسنین کو مبارکباد پیش کی ۔انہیں بچپن سے لکھنے کاشوق رہا ۔

آل انڈیا ریڈیو میں بحیثیت اناﺅنسرانہوں نے اردو پروگرام ”سب رنگ“ کو سنوارنے اور نکھارنے میں اپنی ادبی صلاحیتوں کااستعمال کیا ۔افسانہ نویسی کے بعد ناول نگاری کاسفر شروع کیا ان کے چارافسانوی مجموعے اور چاول ناول شائع ہوچکے ہیں۔مختلف ریاستوں کی ادبی اکیڈمیز سے ایوارڈ یافتہ ہیں ۔ اسی سال دوحہ میں انہیں قطر کاانٹرنیشنل ایوارڈ تفویض کیاجائے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading