مشہور شاعر منور رانا کی حالت نازک ۔ پی جی آئی ہسپتال داخل

لکھنو: اردو ادب کے مقبول شاعر منور رانا کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، انہیں سینے میں درد ہونے پر اہل خانہ نے لکھنؤ کے پی جی آئی ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے جی بلاک میں واقع کارڈیالوجی وارڈ کے پرائیویٹ روم نمبر 1 میں داخل منور رانا کا علاج کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں کی ٹیم کر رہی ہے۔ انکی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔


یہ بھی پڑھیں

شاعرمنوررانا باحیات! انتقال کی خبر افواہ


گزشتہ سال 2017 میں ان کے پھیپھڑوں اور حلق میں انفیکشن کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔غور طلب ہے کہ منور رانا اردو کے جانے مانے شاعر ہیں اور ماں سے منسلک شاعری کو لے کر انہوں نے لوگوں کے درمیان ایک خاص شناخت بنائی ہے، جو کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملتی۔

#Lucknow #MunawwarRna #AdmittedHospital #ChestPain

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading