ممبئی ۔6فروری ۔عالمی شہرت یافتہ شاعرمنوررانا سے متعلق سوشل میڈیا پرپھیلی خبرافواہ ثابت ہوئی ہے۔ منوررانا کے باحیات ہونے کی خبرملتے ہی ان کے مداحوں، شعرا اورعلمی وادبی حلقوں میں جہاں ایک طرف خوشی دیکھنے کوملی، وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا پراس طرح کی جھوٹی اورغیرتصدیق شدہ خبروں کو آگے بڑھانے اور شیئرکرنے پرافسوس کا اظہارکیا جا رہا ہے۔ منوررانا نے خود ایک ویڈیوجاری کرکے ابھی باحیات ہونے کی بات کہی