جلگاؤں ضلع کی پارولہ تحصیل کے مثالی مدرس کی بیوی کا مثالی کام : ضلع پریشد کی اسکول میں کھانا بنانے کی چوراسی دنوں تک خدمت کیں۔
جلگاؤں ٢ ِفروری ٢٠١٩ ِ ء (سعیدپٹیل )آج کے مفاد پرست سے بھرے دور میں بھی چند مٹھی بھر لوگ خدمت کے جذبوں سے دیوانگی سے عوام کی خدمت کو اپنامشغلہ بناۓ ہوۓ ہیں۔انھیں میں سے ایک ہیں پارولہ تحصیل کے دھابے گاوں کی ضلع پریشد اسکول کے ریاستی مثالی مدرس ایوارڈ یافتہ و صدر مدرس منونت راو سالونکھے ان کی بیوی چترا سالونکھے جنھوں نے اسکول میں تقریباً تین ماہ تک اسکولی غذائیت سے بھرپور کسی بھی طرح کی کوئ بھی تنخواہ لۓ بناہی کھانے کے تخمینے کے مطابق کھانا بنانے کی مثالی خدمت انجام دیں ہیں۔ خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر یہ کام کوانجام دیاہے۔جوکہ مثالی مدرس کی بیوی کا مثالی کام ہی کہا جاۓگا۔
پارولہ تعلقہ کے دھابے گاوں کی ضلع پریشد پرئیمری اسکول یہ پوری طرح آدیواسی بھیل بستی کی پچاس طلباء کی اسکول ہے۔ اس اسکول میں جب سے پوشن آہار پکانے کا نظم کیاگیاتھا تب سے ایک ہی خاندان اس کاکو بخوبی کررہاتھا۔لیکن گذشتہ سال دیولی کی چھٹیوں میں اس خاندان کے سامنے پریشانیوں کی وجہ سے اس کام کو نہ کرنے کی معذرت چاھیں۔جس کی وجہ سے اسکول میں کھانابنانے کی پریشانی پیداہوگئ تھی۔صدر مدرس منونت راو سالونکھے اور ساتھی مدرس گنونت راو پاٹل ان دونوں حضرات نے گاوں کے تقریباً ہر گھر جاکر کھانابنانے کےکام کوکرنے کی گذارش کی لیکن کوئ بھی اس کام کےلۓ تیار نہیں ہوا۔اسی دوران گاوں کے مرد وخواتین دیولی کے بعد گنا کٹائی کےکام کےلئے دوسرے علاقوں کےلۓ روانہ ہوجاتےہیں۔لیکن اسکول کے مدرسین کی ہر سال کی گذارش وتعلیم کی اہمیت کی بیداری بتاۓ جانے پر یہ لوگ گھر کے بزرگوں اور رشتہ داروں کے بھروسے اپنے بچوں کو چھوڑ جاتے ہیں۔تاکہ بچے اسکول جاسکیں۔اس اسکول کےطلباء کا کھانا تیار کرنے کے کام آئ اس پریشانی کو ریاستی مثالی ایوارڈ یافتہ صدر مدرس شری سالونکھے ان کی بیوی نے اس کام کا بیڑا اٹھاتے ہوۓ بیس نومبر دوہزار اٹھارہ سے ایکتیس جنوری دوہزار انیس تک چھٹیوں کو چھوڑ مسلسل کھانابنانے کی خدمت کرکے مثالی شوہر کی بیوی نے مثالی خدمت انجام دیں۔غریب آدیواسی اور ضرورتمند بچوں کی انھوں نے جو خدمت کیں وہ یقینی طور پر قابل ستائیش اور قابل مبارکباد عمل ہیں۔آج ایسے ہی خدام کی معاشرے کوضرورت ہیں۔
Show quoted text