مسلم ریزروریش کو لیکر مالیگاؤں کے ایم ایل اے آصف شیخ نے بھیونڈی سے ممبئی کے آزاد میدان تک کا پیدل مارچ نکالا لیکن ناسک شاہراہ پر کھارے گاؤں ٹول ناکہ پر ہی کلوا پولیس نے انھیں آگے جانے سے روک دیا اور پولیس کی گاڑیوں میں بھر کر انھیں بھیونڈی روانہ کردیا جب کہ ایم ایل اےآصف سمیت 10 لوگوں پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔اس سلسلہ میں ڈی سی پی سوامی نے بتایا کہ ان لوگوں کے پاس آزاد میں دھرنا کاپرمیشن تھا لیکن یہاں سے اتنی کثیر تعداد میں پیدل مارچ کاکوئی پرمیشن ان کے پاس نہیں تھا اور ملک کے موجودہ حالات کولیکرانھیں ممبئی میں جانے نہیں دیاجاسکتا جب کہ اس سلسلہ میں ایم ایل اے آصف نے کہا کہ مسلم ریزروریشن کے لئے انکی مہم جاری ہے اور منگل کوآزاد میدان مسلم ریزروریش کے لئے جلسہ عام ضرور منعقد ہوگا ۔

تھانہ 24 فروری (پریس ریلیز)
مسلم ریزرویشن کی بحالی اور دیگر دس مطالبات کو لیکر بھیونڈی سے ممبئی کی طرف کوچ کررہے پیدل مارچ کے تمام شرکاء کو تھانہ پولس نے آج شام 5 بجے گرفتار کرلیا ڈپٹی کمشنر آف پولس ڈی ایس سوامی اور مسٹر گوئل نے گرفتار کی کاروائی سے قبل آصف شیخ رشید کو بتایا کہ پلوامہ حملے کے پس منظر میں پورے ممبئی میں ہائی الرٹ ڈکلیئر کیا گیا ہے اس لئے پیدل مارچ کی پرمیشن منسوخ کی گئی ہے تاہم آصف شیخ رشید نے اپنے دس ساتھیوں کو لیکر پیدل مارچ جاری رکھنے کا اشارہ دیا جس کے نتیجے میں آصف شیخ اور ان کے دس ساتھیوں کے خلاف دفعہ 135 کے تحت معاملہ درج کرتے ہوئے کلوا پولس تھانے میں رکھا گیا جب کہ دیگر سو سے زائد شرکائے مارچ کو دفعہ 69 کے تحت رہا کردیا گیا گرفتار شدگان میں اسلم انصاری، نوید خطیب، فاروق قریشی، بابا چاؤش، عبدالقیوم ، شفیق بھنیا ،یعقوب شاہ، شفیق باکسر، عبدالحلیم صدیقی اور آصف شیخ رشید شامل ہیں کلوا پولس اسٹیشن کے انچارج پی آئے شیکھر باگڑے نے کہا کہ گرفتار شدگان کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں ضمانت ہوگی _ یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے بتایا فرقہ پرست حکومت نے پہلے تو ہم سے ہمارا ریزرویشن چھینا اور آج ہم اپنا حق مانگنے کے لئے پیدل ممبئی جارہے ہیں تو ہمیں گرفتار کرلیا گیا آج پولس نے سرکاری دباؤ میں یہ غیر جمہوری کاروائی کی ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں _ 26 فروری بروز منگل کو صبح دس بجے سے شام 5 بجے تک آزاد میدان میں ہمارا احتجاجی دھرنا اٹل ہے _ ایوان اسمبلی میں بھی نا انصافی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جاۂے گی _

قبل ازیں صبح دس بجے بھیونڈی سے ممبئی لانگ مارچ کا آغاز پرجوش انداز میں ہوا شرکائے مارچ کو الوداع کہنے کے لئے بھیونڈی کی سرکردہ شخصیات موجود رہیں اور کئی کلو میٹر تک لوگ مارچ کے ہم قدم رہے اور ممبرا ٹول ناکے پر اہلیان ممبرا کی جانب سے ضیافت کا نظم کیا گیا اشراحت… کے بعد جیسے ہی قافلہ ممبئی کی طرف روانہ ہوا پولس نے گھیرا بندی کرتے ہوئے دفعہ 68 کے تحت سبھی کو حراست میں لے کر کلوا پولس اسٹیشن پہنچا دیا جہاں دفعہ 69 کے تحت انہیں رہا کردیا گیا تاہم ایم ایل اے آصف شیخ اور ان کے 9 ساتھیوں کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں کورٹ کے سامنے پیش کرنے کا عندیہ دیا گیا_ دیر رات مقامی عدالت میں پیشی کے بعد ملزمین کی ضمانت کا امکان ہے_