آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے پلوامہ میں سی آر پی کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کو اس حملے کے لئے ذمہ دار بتایا ہے۔اسدالدین اویسی نے کہا کہ’میں پلوامہ حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ اس حملے کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس کے لئے پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی ذمہ دار ہے۔ اویسی نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ہمارے لوگوں کو مار کر اس کی ذمہ داری لی ہے، وہ جیش محمد نہیں جیش شیطان ہیں۔ ہم پاکستان کے وزیر اعظم کو کہنا چاہتے ہیں کہ اب آپ اپنے چہرے سے معصومیت کا نقاب اتار دیں۔
اویسی نے کہا کہ یقینا ہمارے ملک میں کئی مسائل ہیں، لیکن جب وطن کی بات آئیگی تب ہم سب ایک ہو جائیں گے۔ پاکستان کے وزیر اعظم اس بات کو یاد رکھو کہ ہم نے جناح کو ٹھکرایا تھا۔ اویسی نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم سے گزارش ہے، آپ یہ سوچو کہ 200 کلو میٹر آر ڈی ایکس ملک میں کیسے آیا اور اس کے لئے کون لوگ ذمہ دار ہیں؟
#AIMIM #AsaduddinOwasi #PulwamaAttack #Pakistan #ImranKhan #PakistanArmy #PakGovernment #ISI #JaisheMohammad
Asaduddin Owaisi Aimim- All India Majlis-E-Ittehadul Muslimeen Akbaruddin Owaisi –