مسجد نبوی ؐکی ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح

مدینہ شریف : حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد نبوی کی ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی شریف کی ڈیجیٹل لائبریری جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگی جس سے فی الوقت لائبریری آنے والے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔مسجد نبوی لائبریری کی انتظامیہ نے کہاہے کہ ’ڈیجیٹل لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے اور اس میں عوام کے لئے مختلف سہولتیں فراہم کی گئی ہیں‘۔’مسجد نبوی شریف کے زائرین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے لائبریری میں بھی جدت پیدا کی جا رہی ہے‘۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی کی لائبریری کی طرح ڈیجیٹل لائبریری میں انتہائی نادر ونایاب کتابوں کے علاوہ قلمی نسخے اور تاریخی دستاویزات موجود ہیں‘۔’لائبریری کا تمام ذخیرہ ڈیجیٹل شکل میں عام افراد کی سترس میں ہوگا تاکہ روایتی کتابوں کی طرح ڈیجیٹل فارمیٹ کو بھی استعمال کیا جاسکے۔

Leave a comment