مرکزی حکومت نے کسانوں کو دھوکہ دیا: ٹکیت

پریاگ راج: بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ راکیش ٹکیت مغربی بنگال سے پریاگ راج پہنچے تھے، انہوںنے اتوار کو جھلوا میں کسان قائد سنجے یادو کی رہائش گاہ پر میڈیاکو بتایا کہ حکومت صنعت کاروں کو سب کچھ فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اقل ترین امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر کوئی قانون نہیں بنایا جا رہا ہے جس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ یہ حکومت کسان مخالف ہے اور ان کے ساتھ غداری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں میں شعور بیدار کرنے اور ہر طبقے کی حمایت کے لئے وہ دورے پر نکلے ہیں۔ ان کا پروگرام مسلسل جاری ہے۔ وہ پورے ملک میں جائیں گے اور کسانوں، تاجروں اور ملازمین کے ساتھ مرکزی حکومت نے جو دھوکہ دہی کی ہے اسے اجاگر کریں گے۔

Leave a comment