مراٹھواڑہ کے متعدد علاقوں میں مانسون سے قبل بارش، دو ہلاک

اورنگ آباد:(یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں مانسون شروع ہونے سے قبل ہی بارش ہوئی جس سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ ضلع اورنگ آباد کے منوت تعلقہ کے پلوڈی شیور میں پیر کی شام بارش کے دوران بجلی گرنے سے 19 سالہ کسان گیانیشور ترپلے کی موت ہوگئی۔ وہیں لاتور میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کی وجہ سے 50 سالہ سنیتا کامبلے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ اورنگ آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی چمکنے کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی.

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات یہاں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلے دو دنوں کے دوران 5.8 اور 21.4 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سون پیتھ سمیت ضلع پربھنی کے متعدد علاقوں میں تیز آندھی چلنے کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading