مراٹھواڑا میں کووڈ -19 سے ایک دن میں 30 اموات،970 نئے معاملے

اورنگ آباد،05 اکتوبر(یواین آئی) مہاراشٹر میں مراٹھواڑا علاقے کے آٹھ ضلعوں میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے 30 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ اس دوران علاقے میں اس کے انفیکشن کے 970 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔افسروں نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

ضلع ہیڈکوارٹروں کے اعدادوں شمار کے مطابق،آٹھ ضلعوں میں کورونا سے سب سے بری طرح متاثربیڈ رہا جہاں 153 نئے معاملے سامنے آئے اور 11 لوگوں کی موت ہوئی، اس کے بعد اورنگ آباد میں 193 نئے معاملے سامنے آئے اور اس وبا کی وجہ سے چھ لوگوں کی موت ہوئی۔ ناندیڑ میں 127 نئے معاملے اور چھ اموات،عثمان آباد میں 189 نئے معاملے اور چار اموات ،پربھنی میں 68 نئے معاملے اور ایک موت، جالنا میں 48 نئے معاملے اور ایک موت،ہنگولی میں نو نئے معاملے اور ایک موت اور لاتور میں 188 نئے معاملے سامنے آئے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading