حیدرآباد5اکتوبر(یواین آئی)آندھراپردیش کے وجیا نگرم ضلع میں چھوٹے بچوں کے کھانے کے چپس کی پیکٹ میں آئے کھلونے کو نگل لینے سے ایک سال کی لڑکی کی موت ہوگئی۔ساندھیا نامی خاتون نے اپنی بیٹی مونیکا کے لئے کریکر رنگ پیکٹ خریدا۔ لڑکی نے پیکٹ کے تمام رنگ کھا لئے یہاں تک کہ پیکٹ میں بطور تحفہ دیئے گئے چھوٹے کھلونے کو بھی نگل لیا۔ کھلونا اس کے گلے میں پھنس جانے سے بچی کی سانس رک گئی۔
ماونیکا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے کہا کہ اس لڑکی کی موت کے لئے کسی کو بھی ذمہ دارقرار نہیں دیاجاسکتا کیونکہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔پولیس نے تاہم ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174کے تحت ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی گاوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔لڑکی کے رشتہ داروں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ ایسی پیکٹس میں چھوٹے کھلونوں کو پیک نہ کرنے کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جاسکے۔