ناندیڑ (27 مئی 2024) : ناندیڑ کے معروف تعلیمی ادارہ مدینتہ العلوم ہائی اسکول کی ہونہار طالبہ محمدی یُسریٰ فاطمہ محمد صلاح الدّین نے امسال دسویں بورڈ امتحان مارچ 2024 میں 95.40 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی کے ساتھ اسکول میں پہلا مقام حاصل کیا۔ اس موقع پر محمدی یُسریٰ فاطمہ نے الله تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کرام کو دیا ہے جن کی محبّت و بیش بہا تعاون سےانھیں یہ مقام حاصل ہوا ہے۔
اس پُر مسرّت موقع پر محمدی یُسریٰ فاطمہ کے والدین، رشتہ دار، عزیز و اقارب اور مدینتہ العلوم ہائی اسکول کی صدر معلّمہ متین اطہر فاطمہ صاحبہ اور تدریسی و غیر تدریسی عملے نے طالبہ محمدی یُسریٰ فاطمہ کوان کی شاندار کامیابی پر مُبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
معلوم ہو کہ محمدی یُسریٰ فاطمہ یہ ناندیڑ شہر کے قدیم گنج کی معروف شخصیت صدرالمدرسین مولوی ابو یوسف محمد الف الدین صاحب (مرحوم) کی پڑ پوتی اور جناب محمد بدیع الدّین صاحب (مرحوم) کی پوتی ہے۔ پربھنی تحصیل آفس کے محمد صلاح الدّین سر اور مدینتہ العلوم ہائی اسکول کی فعّال معلّمہ محمدی عظمیٰ خان کی دُختر، مدینتہ العلوم جونیئر کالج کے مؤظّف لیکچرار محمد ذبیح الله خان صاحب کی نواسی اور محمد مضباح الدین (کمال میڈیکل) کی حقیقی بھتیجی ہے۔