مدھیہ پردیشن میں کانگریس کا راستہ صاف

بھوپال :12ڈسمبر۔( ایجنسیز)پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے مطابق کانگریس نے بی جے پی سے راجستھان اور چھتیس گڑھ چھین لیا ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش میں کانگریس اکثریت سے محض دو قدم دور ہے ہے۔ کانگریس نے 113 سیٹیں جیت لی ہیں۔ جبکہ بی جے پی کے پاس 110 سیٹیں ہیں۔ اکثریت کا اعداد وشمار 116 ہے۔ کانگریس کیلئے حکومت بنانے کا راستہ بھی صاف ہو گیا ہے۔ کہونکہ سماجوادی پارٹی اور ببی ایس پی کانگریس کو حمایت دینے کیلئے تیار ہے۔ جانکاری کے مطابق کانگریس آج رات ہی گورنر سے مل کر حکومت بنانے کا دعوی پیش کرے گی۔ کانگریس لیڈر کمل ناتھ نے گورنر آنندی بین پٹیل سے ملنے کا وقت مانگا ہے۔کانگریس نے آج رات میں حکومت بنانے کا دعوی پیش کرنے کیلئے راج بھون ست اپائنٹمینٹ لے لیاہے۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ چل رہا ہے۔ لہذا کانگریس کوئی چانس نہیں لینا چاہتی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading