مودی کی اُلٹی گنتی شروع

نئی دہلی 11 ڈسمبر ۔ 2019 ءکے لوک سبھا انتخابات سے قبل حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس کے لئے وقار کا مسئلہ سمجھے جانے والے پانچ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں بی جے پی کو سخت ہزیمت اُٹھانی پری جب اپوزیشن کانگریس نے چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بھاری اکثریت سے فتح کے ساتھ بی جے پی سے اقتدار چھین لیا۔

مدھیہ پردیش میں انتہائی سخت مقابلہ کے درمیان کانگریس کو بی جے پی پر سبقت حاصل ہوچکی ہے اور ممکن ہے کہ وہ اس ریاست میں گزشتہ 15 سال سے برسر اقتدار بی جے پی سے حکومت چھین لے گی۔ اس طرح ایک طویل وقفہ کے بعد تین ہندی ریاستوں میں اس کی حکومت قائم ہوگی۔ جنوبی ریاست تلنگانہ میں علاقائی جماعت ٹی آر ایس نے کانگریس کے زیرقیادت اپوزیشن اتحاد عوامی محاذ کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں میزو نیشنل فرنٹ نے کانگریس کو شکست دے کر 10 سال کے وقفہ کے بعد اقتدار پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔ جس کے ساتھ ہی شمال مشرق کی تمام سات ریاستوں سے کانگریس اقتدار کا صفایا ہوگیا ہے۔

90 رکنی چھتیس گڑھ اسمبلی میں کانگریس کو 62 اور بی جے پی کو صرف 13 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ اپوزیشن جماعت کی دو تہائی اکثریت سے فتح کے بعد بی جے پی کے چیف منسٹر رمن سنگھ نے گورنر کو استعفیٰ پیش کردیا۔ اُنھوں نے بی جے پی کی بدترین شکست کی ذمہ داری سے اپنی پارٹی کی قومی قیادت کو بری رکھتے ہوئے کہاکہ ریاستی مسائل اور ایجنڈہ پر انتخابات لڑے گئے تھے جس کا دہلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 200 رکنی راجستھان اسمبلی میں کانگریس کو 100 سے زائد نشستوں پر فتح حاصل ہوچکی ہے۔ بی جے پی کو تقریباً 60 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ کانگریس کے فاتح امیدواروں میں جوہری لعل جاٹ، پرشانت بیرور شامل ہیں۔ راجستھان میں کانگریس کی فتح کو اشوک گہلوٹ اور سچن پائلٹ کے درمیان اتحاد کا مظاہرہ سمجھا جارہا ہے۔

کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس کل منعقد ہوگا۔ جس میں آئندہ چیف منسٹر کے انتخاب پر غور کیا جائے گا جس میں شرکت کرنے والے اے آئی سی سی مبصرین ہائی کمان کو رپورٹ پیش کریں گے اور چیف منسٹر کا انتخاب کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی مرضی پر منحصر ہوگا۔ 230 رکنی مدھیہ پردیش اسمبلی کیلئے دو جماعتوں کے درمیان کانٹے کے مقابلے میں کانگریس کو 117 اور بی جے پی کو 106 نشستوں پر سبقت ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کمل ناتھ نے کہاکہ ان کی پارٹی کو اکثریت حاصل ہوجائے گی۔

تیلنگانہ اسمبلی چناو¿ نتائج
جملہ سیٹیں: 119
ٹی آر ایس 88
کانگریس 21
ایم آئی ایم 07
بی جے پی 01
دیگر 02
مدھیہ پردیش اسمبلی چناو¿ نتائج
جملہ سیٹیں: 230
کانگریس 113
بی جے پی 108
بی ایس پی 02
دیگر 07
راجستھان اسمبلی چناو¿ نتائج
جملہ سیٹیں:200
کانگریس 101
بی جے پی 73
بی ایس پی 06
دیگر 19
میزورم اسمبلی چناو¿ نتائج
جملہ سیٹیں: 40
ایم این ایف 26
کانگریس 08
بی جے پی 01
دیگر 08
چھتیس گڑھ اسمبلی چناو¿ نتائج
جملہ سیٹیں: 90
کانگریس 68
بی جے پی 15
بی ایس پی 07

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading