ناندیڑ:ہمدرد قوم ڈاکٹرحکیم خان عامر کی مجلس میں شمولیت

ناندیڑ:11دسمبر(نامہ نگار) شہرکے بے لوث سماجی خدمت گاراور ہمدردقوم ناندیڑ کے ہندی روزنامہ پربھاﺅ کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر حکیم خان عامر نے کل ہند مجلس اتحادالمسلمین میں شمولیت اختیار کرلی۔ گزشتہ روز ایم آئی ایم کے ضلع صدر فیروز لالہ کی زیر صدارت پیر برہان نگر میں مجلس کا ایک جلسہ عام منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر حکیم خان عامر نے مجلس زندہ باد اور حکیم خان عامر زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے دوران فیروز لالہ کی موجودگی میں مجلس میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر ان کی بکثرت گلپوشی کی گئی اور فیروز لالہ نے اس بات پر اظہار مسرت کیا کہ ناندیڑ کے ایک تعلیم یافتہ صحافی نے مجلس میں شمولیت اختیار کرکے مجلس کو نیا استحکام بخشا ہے۔ حکیم خان عامر نے مجلس میں شمولیت اختیار کرنے پر فیروز لالہ سے اظہار تشکر کیا اور مجلس کو مستحکم کرنے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading