مدکھيڑ (ورق تازہ نیوز):مُدکھيڑ مجلس بلدیہ میں ایک تاریخی فیصلے کے تحت، سابق وزیر اعلیٰ و رکنِ پارلیمان اشوک راؤ چوان کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلر عمران مچھی والے کو نائب صدر کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔
مُدکھيڑ میونسپل کونسل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ مسلم سماج سے تعلق رکھنے والی کسی شخصیت کو اس اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کا موقع ملا ہے، جو سابق وزیر اعلیٰ و رکنِ پارلیمان اشوک راؤ چوان کی جانب سے دیا گیا۔
آج 13 جنوری کو صبح 11:30 بجے مُدکھيڑ میونسپل کونسل کے ایوان میں عوامی طور پر منتخب صدر وشْرانتی مادھو قدم کی صدارت میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ چیف آفیسر دلوَی اور تمام کونسلروں کی موجودگی میں عمران مچھی والے کی واحد نامزدگی موصول ہونے پر انہیں بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔
سابق وزیر اعلیٰ و رکنِ پارلیمان اشوک راؤ چوان اور رکنِ اسمبلی شریجایا چوان نے تمام ذاتوں اور مذاہب کو ساتھ لے کر انصاف پر مبنی سیاست کی مثال قائم کی ہے۔ بی جے پی کے کل 14 کونسلروں میں سے صرف تین مسلم کونسلر ہونے کے باوجود عمران مچھی والے پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں نائب صدارت سونپی گئی۔
اس فیصلے سے نہ صرف مُدکھيڑ شہر بلکہ پورے ناندیڑ ضلع میں ایک مثبت پیغام گیا ہے۔ اقلیتی طبقے کو مرکزی دھارے میں جگہ ملنے پر مسلم برادری نے پٹاخے پھوڑ کر اور مٹھائیاں تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا۔
یہ انتخاب مُدکھيڑ کے سیاسی و سماجی ہم آہنگی کے ایک نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر مسلم سماج کی جانب سے رکنِ پارلیمان اشوک راؤ چوان اور رکنِ اسمبلی شریجایا چوان کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر صدر وشْرانتی قدم، گروپ لیڈر سنیل شیٹے، سابق نائب صدر مادھو قدم، تعلقہ صدر دتو دیشمکھ، بی جے پی شہر صدر رام سنگھ چوان، کونسلر سنیل شیٹے، سنجے آؤلواڑ، شام چندرے، اُپدے دیودے، اے۔ ستار قریشی، عمران مچھی والے، کونسلر شو بھا بلفیواڑ، ساوتا موڈوان، نکیتا سونٹکے، شانتابائی چمکُرے، اَتیہ پروین عبدالسلام، ریکھا چودتے، پریملہ پانچال، نتین چودنتے، پربھاکر پانچال، سنجے سونٹکے، پرکاش بلفیواڑ، سندیپ موڈوان، مادھو چمکُرے سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔