مختار انصاری کو لکھنؤ لے جانے والی پولیس وین راستے میں خراب، اہل خانہ کو جان کا خطرہ

لکھنؤ:بی ایس پی کے سابق ایم ایل اے مختار انصاری کو اتر پردیش کی لکھنؤ جیل لے جانے والی پولیس وین بندہ میں خراب ہو گئی۔ مختار انصاری کے بیٹے اپنے والد کی جان کو خطرہ پہلے ہی بتا چکے ہیں۔ اب راستے میں وین کے خراب ہونے کی خبر کے بعد مختار انصاری کے اہل خانہ کا تناؤ بڑھ گیا ہے۔

ان کے بیٹے اور نومنتخب ایم ایل اے عباس انصاری نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ راستے میں ان کے والد کو نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا کہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے شفٹ کیوں کیا جا رہا ہے۔ مجھے معلوم ہوا کہ میرے والد کو لکھنؤ جیل شفٹ کرنے کی تیاریاں اتوار کی رات دیر گئے سے شروع ہو گئی تھیں۔”

مختار انصاری کو پنجاب کے روپڑ جیل سے ایک سال قبل باندہ جیل میں شفٹ کیا گیا تھا اب انہیں لکھنؤ جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ مختار کو پیر کی صبح ایک ایمبولینس میں باندہ جیل سے باہر نکالا گیا اور سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان سڑک کے ذریعے لکھنؤ لایا جا رہا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading