ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے سوائن فلو۔ 21دن میں 54 افراد کی موت

ملک بھر میں سوائن فلو کا قہر تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ راجستھان میں 31 اضلاع اسکی چپیٹ میں آچکے ہیں ۔صوبے میں سوائن فلو سے دو اور مریضوں کی موت ہونے کے ساتھ ہی اس سال اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔ حکومت نے سوائن فلو کے خلاف مہم بھی شروع کر دی ہے

صوبے کے وزیر صحت رگھو شرما نے بتایا کہ صوبے میں سوائن فلو کے جائزے کیلئے 21 سے 23 جنوری تک خاص مہم چلائی گئی ۔ اس سال صوبے میں اب تک 5367 نمونے لئے گئے ہیں ، جن میں سے 1233 پازیٹو پائے گئے ہیں ۔ 1 سے21 جنوری تک 54 موتیں ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سوائن فلو پر قابو پانے اور اس سے نمٹنے کے لئے سبھی طریقوں پر کام کرر ہی ہے۔
#SwineFlu #Rajisthan #SamplePositive ##54PeopleDead #RajisthanUrduNews

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading