محمد دی میسینجر آف گاڈنامی فلم پر رضااکیڈمی نے پابندی کا مطالبہ کیا

razaممبئی،27جون(یواین آ ئی)ممبئی میں مشہور دینی تنظیم رضااکیڈمی نے آ ج یہاں مطالبہ کیا ہےکہ محمد دی میسینجر آف گاڈنامی ہندی فلم پر پابندی عائد کی جائے۔اکیڈمی۔کے صدر سعید نوی نے ممبئی کے پولیس کمشنرپرم ویر سنگھ کو تحریر کیے گئے ایک مکتوب میں اس کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مذکورہ فلم۔میں رسول اللہ کا بچپن اور آپ کے والدین کو بھی دکھا یا گیا۔

سعید نوری نے کمشنر سے فلم پر پابندی لگائے جانے کے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک مقامی انگریزی روزنامے نے  اس فلم کی ڈیجیٹل ریلیز کے بارے اشتہار شائع کیا ہے اور جو تفصیل پیش کی گئی ہے ،وہ سراسر توہین رسالت کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ میں نہیں آ تا ہے کہ مسلمانوں کو موقعہ بموقعہ پریشان کرنے کی سازش رخی جارہی ہے ،اس فلم میں حضور (ص)کا بچپن دکھایا گیاہے اور آپ کے ماں باپ کو بھی دکھا گیا ہے جسے مسلماں قطعہ برداشت نہیں کریں گے۔ پیغمبر اسلام کی کوئی تصویر نہیں ہے اور اگر انہیں بچپن کے تعلق فلم دکھانے کی کوشش کی گئی تو یہ سراسر توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مترادف ہے اور مسلمان اسے برداشت نہیں کریں گے۔

سعید نوری نے پولیس کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلم کو بلاک کرنے کے لیے سائبر سیل کو ہدایت جاری کرے کیونکہ مذکورہ فلم سے فتنہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading