اچانک اعلان کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک دن پہلے نکاح پڑھ لیا گیا

bride-768x512کھڑگون، 27 جون (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے کھڑگون ضلع انتظامیہ کے ذریعہ ضلع سطح پر ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مشورہ پر اتوار کو لاک ڈاؤن کے اعلان کی وجہ سے ایک جوڑے نے ایک دن پہلے نکاح پڑھ لیا۔ بے حد سادگی سے ہوئے اس نکاح میں اخراجات کافی کم ہوئے۔


کھڑگون کےجیلانی نگر کے دلہے رمیز خان نے رشیکانگر کے صنم شیخ کے ساتھ آج ایک مسجد میں سادگی سے نکاح کرکے لاک ڈاؤن کے مثبت پہلو کو بھی اجاگر کیا۔ دراصل تین دن پہلے ہی ان کا نکاح طے ہوا تھا، جس کے بعد 28 جون کو شادی ہونی تھی۔ لیکن ضلع انتظامیہ کے ذریعہ ضلع سطح پر ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کی میٹنگ میں سنیچر کی شام سے پیرکی صبح تک لاک ڈاؤن اعلان کردئے جانے کی وجہ سے انہیں اپنا فیصلہ بدلنا پڑا اور انہوں نے اتوار کی جگہ سنیچر کو ہی شادی کرلی۔
انہوں نے سوشل ڈسٹنسنگ، ماسک اور سنیٹائزر کا استعمال کرتےہوئے محدود تعداد میں گھر کے لوگوں اور باراتی کی موجودگی میں نکاح کیا۔ اس کے لئے انہوں نے باقاعدہ انتظامیہ کی اجازت لی اور مقامی کوتوالی پولس نے وہاں آکر اس کی تصدیق بھی کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading