مہاراشٹر میں کورونا کے معاملے تقریبا 1.60 لاکھ، 7200 ہلاکتیں

tulcr9k8_uddhav-thackerey-_625x300_19_May_20ممبئی، 27جون (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا سے سب سے سنگین طورسے متاثر مہاراشٹر میں دن بہ دن صورت حال خطرناک ہوتی جارہی ہے اور گزستہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6368 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 1.60 لاکھ ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس مدت میں متاثروں کی تعداد بڑھ کر 159133 ہوگئی ہے۔ اس دوران 167 اور لوگوں کی موت ہونے سےاس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7273 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 4430 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 84245 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریاست میں مجموعی طورسے سرگرم معاملوں کی تعداد 67600 ہے جن کا مختلف اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 52.93 فیصد ہوگئی ہے جبکہ مرنے کی شرح محض 4.57 فیصد ہے۔ریاست کی راجدھانی اور معاشی شہر ممبئی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سنگین طور سے متاثر ہے جہاں اب تک 72000 سے زیادہ معاملے سامنے آچکے ہیں اور تقریبا چار ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی مانے جانے والی ممبئی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1297 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر 72175 ہوگئی ہے۔اس دوران 117 لوگوں کی موت کے بعدمرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4179 ہوگئی ہے۔ممبئی میں اس مدت کے دوران 595 اور مریض ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ فی الحال یہاں مجموعی طور سے سرگرم معاملے 28839 ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ ممبئی کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 55 فیصد سے زیادہ ہوچکی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading