مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین پر مقدمہ درج ہونے کے بعد انکے دفاع میں ٹویٹر ٹرینڈ چلایا گیا

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین پر مقدمہ درج ہونے کے بعد انکے دفاع میں ٹویٹر ٹرینڈ چلایا گیا

ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو لے کر اسدالدین اویسی نے اپنا موقف واضح کیا تھا، اسی بات کو لے کر بھوپال کے ہائی کورٹ میں انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسدالدین اویسی کے چاہنے والوں نے انکے دفاع میں ٹویٹر پر ٹریند چلایا #asaduwaisi ٹریند کل پورے دن چلا، اور اسکے جواب میں شرپسندوں کی طرف سے اسدالدین اویسی ملک دشمن کا ٹرینڈ چلایا گیا مگر کامیابی اسدالدین اویسی کے چاہنے والوں کو ملی۔

متعدد صارفین(یوسرز)نے اپنی ٹویٹس میں اویسی کو ‘بے آواز کی آواز’ قرار دیا ہے جس میں اسدالدین اویسی بھی شامل ہوۓ۔

 حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف ایودھیا تنازعہ کیس کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھڑکانے والا بیان دینے کے الزام میں پیر کے روز شکایت درج کرنے کے بعد حامیوں نے ٹویٹر میں کھرام مچادیا تھا۔

جہانگیر آباد پولیس اسٹیشن میں ایک وکیل پون کمار یادو کے ذریعہ دائر شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ اویسی نے فیصلے پر اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔ انہوں نے اپنے خلاف بغاوت کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading