مالیگاؤں:29 فروری کو ساتھی نہال احمد کی برسی کے موقع پر نہال احمد کی پالیسیوں سے انحراف کرتے ہوئے شہری ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی نے غنڈہ گردی، این آر سی، این پی آر پر غلط بیانی کے علاوہ شہر کا امن برباد کرنے کی دھمکی اسمبلی میں ناکارہ کارکردگی کو چھپانے کیلئے جاری چھچھند کا منہ توڑ جواب دینے کیلئےمالیگاؤں شہر کانگریس کے زیر اہتمام، سابق میئر شیخ رشید صاحب کی صدارت میں مورخہ 8,مارچ بروز اتوار کو قدوائی روڈ محمدیہ رکشا اسٹاپ کے پاس ایک ہنگامی جوابی جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس جلسہ عام میں بتلایا جائیگا کہ اس مقامی لیڈر کے کن غنڈہ عناصر سے مراسم ہیں، کون لوگ پستول کا لائسنس حاصل کرنے کیلئے پولیس کو گمراہ کررہے ہیں، شہر میں کس کی سرپرستی میں میڈیکل اسٹورس سے کتا گولی اور ڈرگس کی ڈیلنگ ہوتی ہے، کون لوگ شہر کو بارود کے ڈھیر پر رکھ کر سیاسی روٹی سینک رہے ہیں ان سب عنوانات کے علاوہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید اور کانگریس پارٹی کے دیگر مقررین مالیگاؤں کے ایم ایل اے کی ناکامی کا بھانڈہ پھوڑنے والے ہیں۔مالیگاؤں شہر کی امن پسند عوام سے گذارش ہیکہ اس جوابی اور بھانڈہ پھوڑ جلسہ عام میں ٹھاٹھیں مارتے سمندر کی طرح شریک ہوکر اسےکامیاب بنائیں۔ اس طرح کا پریس نوٹ محمدصابر گوہرترجمان و میڈیا انچارجمالیگاؤں شہر کانگریس کمیٹی نے جاری کیا ہے