ماحولیاتی صحافت میں تھانے کا پرچم بلند ڈاکٹر پرشانت سنکر کو ن یشنل ایکسی لینس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا

ماحولیاتی صحافت میں تھانے کا پرچم بلند
ڈاکٹر پرشانت سنکر کو نیشنل ایکسی لینس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا

تھانے (آفتاب شیخ)

ماحولیات کے تحفظ کے لیے مسلسل تحقیق، رپورٹنگ اور بیداری مہمات کے ذریعے نمایاں خدمات انجام دینے والے تھانے کے معروف ماہر ماحولیات اور سینئر صحافی ڈاکٹر پرشانت سنکر کو ٹی۔ جی۔ بی۔ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے نیشنل ایکسی لینس ایوارڈ 2025 سے سرفراز کیا گیا۔ یہ اعزاز ماحولیات سے متعلق صحافت اور عوامی شعور میں اضافے کے لیے گزشتہ ڈھائی دہائیوں کے دوران ان کی مخلصانہ اور مسلسل جدوجہد کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سنکر نے پانی کے تحفظ، درختوں کی اہمیت، فضائی و آبی آلودگی، آب و ہوا میں تبدیلی، ماحولیات کے توازن اور پائیدار ترقی جیسے نہایت اہم موضوعات پر مسلسل تحقیقی مضامین اور کالم تحریر کیے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام کو ماحولیات دوست طرزِ زندگی اپنانے کی جانب راغب کرنے کے لیے مختلف بیداری مہمات اور سماجی پروگراموں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

قومی سطح پر یہ اعزاز ملنے سے تھانے شہر کا وقار مزید بلند ہوا ہے۔ ماحول دوست تنظیموں، صحافتی حلقوں اور سماجی کارکنوں نے ڈاکٹر سنکر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے شہر کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔ مختلف حلقوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر سنکر کی کاوشوں نے تھانے میں ماحولیات کے تحفظ سے متعلق مثبت اور سنجیدہ فضا قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر پرشانت سنکر نے اس اعزاز کو مزید حوصلہ افزائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فطرت کا تحفظ صرف ایک نظریہ نہیں بلکہ مستقبل کی ذمہ داری ہے، اور ہر فرد کا کردار اس میں ضروری ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading