بڑی خبر! آخرکار مفاہمت طے — شرد پوار اور اجیت دادا گروپ ایک ساتھ انتخاب لڑیں گے، پریس کانفرنس میں بڑا اعلان

کولہا پور ( ورق تازہ نیوز)بلدیاتی اداروں کے انتخابات کی گھنٹی بج چکی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر میں میونسپل کونسل اور نگر پنچایت انتخابات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اب انتخابی مہم کی بھرپور تیاری شروع کر دی ہے۔ مہا یوٹی (حکومتی اتحاد) بعض مقامات پر اتحاد میں انتخاب لڑنے کی تیاری کرتے نظر آرہے ہیں۔

کولہاپور کے چندگڑھ نگر پنچایت انتخابات کے لیے ایک نیا سیاسی اتحاد سامنے آیا ہے۔ چندگڑھ میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار گروپ) اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار گروپ) نے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سابق رکن اسمبلی راجیش پاٹل اور ننداتائی بابھولکر اب مل کر انتخاب لڑنے والے ہیں۔ وزیر حسن مشرف کی ثالثی میں یہ اتحاد طے پایا ہے۔

چندگڑھ میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اس اعلان کے بعد مقامی سیاسی حلقوں میں زبردست جوش و خروش اور تجسس پیدا ہوا ہے۔ دریں اثناء، جیسے چندگڑھ میں یہ اتحاد ممکن ہوا ہے، ویسے ہی اب یہ دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ کیا ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی ایسے سیاسی اتحاد وجود میں آتے ہیں یا نہیں۔

اسی دوران ایک بڑی سیاسی خبر سامنے آ رہی ہے — ریاست میں سیاسی اتحا د سے کچھ دن پہلے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار گروپ) کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی تھی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی جے پی کو چھوڑ کر کسی بھی دیگر پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد سوال اٹھنے لگا تھا کہ کیا شرد پوار گروپ، اجیت پوار گروپ کے ساتھ بھی ہاتھ ملا سکتا ہے؟ آخرکار اب اس سوال کا جواب سامنے آ گیا ہے۔

دریں اثناء، اتوار کے روز شرد پوار گروپ کی کور کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، اس میٹنگ میں شرد پوار نے ایم پی اور ایم ایل اے حضرات کو ہدایت دی کہ جہاں او بی سی کے لیے نشستیں مخصوص ہیں، وہاں صرف اصل او بی سی امیدواروں کو موقع دیا جائے، اور جہاں مناسب او بی سی امیدوار دستیاب نہ ہوں، وہاں جن کے پاس "کنبی” سرٹیفکیٹ ہے، انہیں امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا جائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading