پی چدمبرم نے اٹارنی جنرل وینو گوپال کے رافیل طیارہ سودہ سے متعلق دستاویزات چوری ہونے سے متعلق اپنے بیان سے پلٹ جانے پر طنز کر تے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے چور نے دستاویزات واپس لوٹا دئے ہیں۔
قومی آوازبیورو
نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کے رافیل طیارہ سودہ سے متعلق دستاویزات کے وزارت دفاع سے چوری ہونے سے متعلق اپنے بیان سے پلٹ جانے پر طنز کر تے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے چور نے چوری کئے گئے دستاویزات واپس لوٹا دئے ہیں۔
پی چدمبرم نے ٹوئٹر پر لکھا، بدھ کے روز، دستاویزات چوری ہو گئے۔ جمعہ کے روز، وہ دستاویزارت کی نقول تھیں۔ مجھے لگتا ہے کہ چور نے درمیانی جمعرات کو دستاویزات واپس کر دیے۔‘‘
On Wednesday, it was ‘stolen documents’.
On Friday, it was ‘photo copied documents’.
I suppose the thief returned the documents in between on Thursday.
— P. Chidambaram (@PChidambaram_IN) March 9, 2019
خیال رہے کہ کے کے وینو گوپال نے جمعہ کو اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں کہا کہ رافیل طیارہ سودے سے متعلق دستاویزات چوری نہیں ہوئے تھے اور ان کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ رافیل سودے کی جانچ کا مطالبہ کرنے والے عرضی گذار ں نے خفیہ حقیقی دستاویزات کی نقول استعمال کیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اٹارنی جنرل نے عدالت عظمی کے سامنے کہا تھا مجھے پتہ چلا ہے کہ اپوزیشن کے لوگو ں نے الزام لگایا ہے کہ ہم نے (سپریم کورٹ میں) وزارت دفاع سے دستاویز چوری ہونے کی بات کہی ہے۔ یہ پوری طرح غلط ہے۔ یہ بیان کہ فائلیں چوری ہوئی ہیں، پوری طرح غلط ہیں۔
دستاویز چوری ہونے سے متعلق کے کے وینو گوپال کے بیان پر حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے حکومت کی سخت نکتہ چینی کی تھی۔ وہیں ان دستاویزات کو شائع کرنے والوں پر سرکاری رازداری قانون کے تحت سخت کارروائی کی حکومت کی دھمکی کی میڈیا تنظیموں اور اپوزیشن نے سخت مذمت کی تھی ۔
government
P Chidamabaram
Rafale Documents
Attorny General
KK Venugopal