نئی دہلی۔ایس پی۔بی ایس پی اور رالود کے اتحاد نے جہاں یوپی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دلچسپ بنا دیا ہے، وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم ) کے اعلان نے بھی سب کا دھیان یوپی کی طرف کھینچ لیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی یوپی کی کسی سیٹ سے لوک سبھا انتخابات لڑ سکتے ہیں۔ نیوز18 سے بات چیت میں یہ انکشاف اے آئی ایم آئی ایم یو پی کے صدر شوکت علی نے کیا ہے۔
شوکت علی نےبتایا ، "2مارچ کو اے آئی ایم آئی ایم کی قومی سطح پر ایک میٹنگ ہوئی تھی۔ میٹنگ میں ہمارے قومی صدر اسدالدین اویسی سمیت پارٹی کے تمام بڑے عہدیداران موجود تھے۔ اسی میٹنگ میں یوپی کی جانب سے تجیوز پیش کی گئی تھی۔ تجویز میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ قومی صدر حیدرآباد سمیت یوپی کی بھی کسی ایک لوک سبھا سیٹ سے انتخابات لڑیں۔
ریاست کی اسی تجویز کے مد نظر ہماری علی گڑھ یونٹ نے یہ تجویز رکھی تھی کہ اگر قومی صدریوپی سے انتکابتا لڑیں تو انہیں علی گڑھ لوک سبھا سیٹ سے سے انتخابات لڑایا جائے۔ جس پر قومی صدر نے اس تجویز پر غور کرنے کی بات کہی اور اس کے بارے میں آگے کی چرچا جلد ہونے والی آئندہ میٹنگ میں کرنے کی بات بھی کہی ہے’