لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹر میں محا اتحاد کو ریکارڈ بریک کامیابی ملے گی،سروے میں پیش گوئی

ممبئی:29/ فروری ۔( ورق تازہ نیوز)پوری سیاسی توجہ اس بات پر لگی ہوئی ہے کہ مہاراشٹر کے لوگ چند دنوں میں آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کس کو ووٹ دیں گے۔ 2019 کے بعد کی ڈرامائی پیش رفت، شیوسینا، این سی پی میں پھوٹ، مراٹھا ریزرویشن کی گرما گرم تحریک نے مہاراشٹر میں موجودہ سیاسی پیشین گوئی کرنا مشکل بنا دیا ہے۔

ایسے میں حال ہی میں ہونے والے سروے سے یہ پیشین گوئی کی گئی ہے کہ مہاراشٹر میں بی جے پی، شیوسینا شندے گروپ اور این سی پی اجیت پوار گروپ کے عظیم اتحاد کو ریکارڈ توڑ سیٹیں ملیں گی۔

زی ٹی وی ۔ میتریز کے اس سروے کے مطابق، یہ پیش قیاسی کی گئی ہے کہ مہاراشٹر میں مہا اتحاد کو زیادہ سے زیادہ 45 سیٹیں ملیں گی۔ اس سروے سے یہ پیشین گوئی کی گئی ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی کو صرف 3 سیٹوں پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹر میں مہایوتی نے 41 سیٹیں جیتی تھیں۔ 2014 میں مہاوتی کے کھاتے میں 42 سیٹیں آئیں۔ اس پس منظر میں اگر یہ سروے سچ ثابت ہوتا ہے تو یہ مہاراشٹر میں بی جے پی اور عظیم اتحاد کی اب تک کی سب سے بڑی جیت ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading