لندن میں ’دہشت گردی کا واقعہ‘: مسلح شخص پولیس کے ہاتھوں ہلاک

برطانوی دارالحکومت لندن میں یہ واقعہ اتوار دو فروری کی سہ پہر پیش آیا۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق شہر کے جنوبی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو گولی مار دی۔

اس واقعے کے بعد میٹروپولیٹن پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا، ”ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ سہ پہر دو بجے کے قریب پولیس نے سٹریتھم میں جس شخس کو گولی ماری تھی، اس کا انتقال ہو گیا ہے۔‘‘

پولیس نے خنجر سے کیے گئے حملے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ زخمیوں کی حالت کیسی ہے۔

قبل ازیں پولیس نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا، ”سٹریتھم میں مسلح اہلکاروں نے ایک شخص کو گولی ماری۔ اس وقت تک کی معلومات کے مطابق کئی افراد کو خنجر سے زخمی کیا گیا تھا۔ حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دے دیا گیا ہے۔‘‘

اس سے پہلے پولیس نے ایک ٹویٹ میں عوام کو اس علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔ دریں اثناء سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے کے بارے میں کئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں تاہم اب تک ان کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading