ذرائع کے مطابق کل آدھی رات کے قریب اسکوٹی پر دو شخص آئے اور انہوں نے جامعہ میں فائرنگ کی ، وہاںموجود لوگوں کے مطاابق لال رنگ کی اسکوٹی پر آئے ان لوگوں نے ہوا میں فائرنگ کی اور بھاگ گئے، بھیڑ نے ان کی اسکوٹی کا نمبر نوٹ کر لیا اور پولیس میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ یہ واقعہ جامعہ کے گیٹ نمبر 5 اور گیٹ نمبر 7 کے درمیان پیش آیا ۔ واضح رہے جامعہ میں گیٹ نمر 7 کے باہر طلباء اوردیگر لوگ شہریت ترمیمی قانون اور جامہ میں ہوئی پولیس فائرنگ کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں ۔
Two men on a scooty came, fired a couple of shots in the air at Jamia just now and ran away. No injuries.
Eyewitnesses say it was red scooty with a numberplate that ended with 1532. pic.twitter.com/eSFfGC2bwa
— Sania Ahmad (@SaniaAhmad1111) February 2, 2020
واضح رہے تین روز قبل بھی گریٹر نویئڈا میں جیور کے رہنے والے ایک نوجوان نے گولی چلائی تھی جس کو پولیس نےگرفتار کر لیا تھا ۔ اس کے بعد شاہین باغ میں بھی کمل گوجر نام کے ایک شخص نے مظاہرہ گاہ کے پیچھے فائرنگ کی تھی اور پولیس نے اس کو بھی گرفتار کر لیا تھا ۔ ہفتہ کو ہی دہلی کی جامع مسجد میں بھی بھیڑ نے دو لوگوں کو مشتبہ حالت میں پکڑا تھا جن کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا تھا ۔
دہلی کے شاہین باغ علاقہ میں خواتین شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ 47 روز سے رات دن احتجاج پر بیٹھی ہوئی ہیں۔یہ مظاہرہ نہ صرف عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے بلکہ ملک کے کئی حصوں میں شاہین باغ بن چکے ہیں جہاں خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں ۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے اس کو مرکزی انتخابی مدا بھی بنا لیا ہے ۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو