لبنان میں حکومت مخالف مظاہرہ، 50سیکورٹی اہلکار زخمی

بیروت19 اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی ایشیائی ملک لبنان کی راجدھانی بیروت میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہوئے تشدد میں کم از کم 52 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔لبنان داخلی سلامتی دستہ کے مطابق جمعہ کو حکومت مخالفت مظاہروں کے دوران 70لوگوں کو حراست میں لیا گیا ۔لبنان میں معیشت کی خراب حالت کی وجہ سے مظاہرین حکومت کو برخاست کرنے کی مانگ پر مختلف شہروں میں جمعرات سے مظاہرے کررہے ہیں۔ مظاہرین نے ملک کی کئی بڑی شاہراہوں کو بند کردیا ہے ۔ مظاہرین بیروت میں تشددپر اتر آئے اور پولیس پر بوتلیں پھینکنے لگے ۔ مظاہرین کو منتشتر کرنے پولیس نے ربر کی گولیاں اور آنسوگیس کا استعمال کیا۔لبنان کے صدر مائکل آون نے کہاکہ پابندیوں اور مالیاتی ناکہ بندی کی وجہ سے ملک سنگین اقتصادی بحران کا سامنا کررہا ہے ۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading