کاتلونیا میں مظاہرہ ‘تشدد، 90 افراد زخمی

میڈرڈ۔19 اکتوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) اسپین کے کاتلونیا صوبہ میں مظاہرہ کے دوران تشدد میں 90 افرادزخمی ہوگئے ۔ میڈیکل سروس نے بتایا کہ 89 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے 60 برسیلونا میں زخمی ہوئے ۔ باقی لوگ لیئڈا، ٹیراگونا اور گرونا میں زخمی ہوئے ہیں۔ کاتلونیا کی نفاذ قانون کی ایجنسی موسوس ڈی اسکواڈرانے بتایا کہ 31 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔مقامی میڈیا نے برسیلونا احتجاجی مظاہروں کا ویڈیو ڈالا ہے ، جن میں نظر آرہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کررہی ہے ۔ ساتھ ہی مظاہرین میڈیا کے لوگوں پر حملہ کررہے ہیں۔ ہفتہ کے شروع سے مظاہرین کئی بار صحافیوں پر تیزاب سے حملہ کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ اسپین کی ایک عدالت نے 2017میں غیرسرکاری علاقائی آزادی کے ریفرنڈم میں سرگرم 12 سیاستدانوں میں 9کو جیل کی سزا کے خلاف کاتلونیا میں پیر سے مظاہرے ہورہے ہیں۔اس دوران 200سیکورٹی حکام سمیت 650لوگ زخمی ہوئے ہیں اور سیکورٹی اہلکاروں نے تقریباََ 130لوگوں کو حراست میں لیا ہے ۔

Read More

Leave a comment