ورنہ ضبطی اور نیلامی کی کارروائی ہوگی :کمشنر
بھیونڈی :24اکتوبر(شارف انصاری):- حکومتی حکم کے مطابق بھیونڈی کارپوریشن انتظامیہ نے حکم جاری کر سڑک کے کنارے و کارپوریشن کی جگہ پر کھڑے کئے گئے لاوارث گاڑیوں کو 7 دن کے اندر ہٹانے کا حکم دیا ہے ورنہ ایسے گاڑیوں کے خلاف کارپوریشن انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کر ضبطی اور نیلامی کی کاروائی کرنے کا انتباہ بھیونڈی شہر کی عوام کو دیا گیا ہے۔واضح ہو کے ہو کہ ممبئی ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن نمبر 92/2013 کے مطابق غیر قانونی طور پر چھوڑے گئے لاوارث گاڑیوں کی وجہ سے شہر کی عوام کو ٹرافک میں متعدد طرح کی رکاوٹیں پیش آرہی ہے۔اسی طرح حفظان صحت ،صفائی کے معاملات میں رکاوٹ پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے۔اس مسئلے پر تبادلہ خیال کر مہاراشٹر حکومت نے تاریخ 14 ستمبر 2018 کو حکومتی فرمان نکال کر غیر قانونی طور چھوڈے گئے لاوارث گاڑیوں پر کارروائی کرنے بابت حکم دیا ہے۔اس کے مطابق مذکورہ کام کے تناظر میں میونسپل کمشنر کے سبھاگر? میں اضافی کمشنر اشوک کمار رنکھاب کی طرف سے ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پر اشوک کمار رنکھاب نے کارپوریشن علاقے میں سڑکوں کے کنارے اور کارپوریشن کی زمین پر لاوارث پڑی گاڑیوں پر کارروائی کرنے کے لئے ہدایات دی ہیں۔اس میٹنگ میں تجاوزات محکمے کے ڈپٹی کمشنر دیپک رلیکر، شہروکاس محکمہ پرمکھ راجندر ورلیکر، بھیونڈی واہتک پولیس انسپکٹر راجن سستے، پولیس انتظامیہ اور مہانگرپالیکا کے پانچوں پربھاگ کے افسران موجود تھے۔ میٹنگ میں موجود حکام کو اضافی کمشنر اشوک ار ررنکھاب نے بتایا کہ لاوارث گاڑیوں پر کارروائی کرنے کے لئے ہدایات ریاستی حکومت کے شہر ترقیات محکمے نے 14 ستمبر 2018 کو دیا ہے۔ جس کے مطابق مقامی پولیس انتظامیہ اور مہانگرپالیکا انتظامیہ کی طرف سے مشترکہ طور پر کارروائی کی جائے گی۔ اس کام میں مہانگرپالی?ا کے ملازمین کے ذریعہ سے سروے شروع کیا جائے گا اسی طرح لاوارث گاڑیوں کے بابت شکایت مہانگرپالیکا کے روبرو کرائیں، مذکورہ کام کے لئے مہانگرپالیکا کے شہر ترقیات محکمے میں ٹول فری نمبر فراہم کرایا گیا ہے۔ ٹول فری نمبر 18002331105 اس نمبر پر فون کر کے لاوارث گااڑیوں کی معلومات دیں۔لاوارث گاڑیوں کی معلومات دینے والے شکایت کنندہ کے نام پوشیدہ رکھے جائیں گے۔ آئندہ دو دنوں میں مہانگرپالیکا آزادانہ طور پر لاوارث گاڑیوں کا سروے کر فہرست تیار کر ٹرافک پولیس محکمہ کے ذریعہ مشترکہ طور پر کارروائی کریں گی۔اس لئے جن شہریوں کی بے کار گاڑیاں مہانگرپالیکا کی جگہ پر کھڑی ہے اس ے شہری آئندہ سات دنوں میں اپنی گاڑی ہٹانے کی کارروائی کریں ورنہ مہانگرپالیکا اور پولیس انتظامیہ ایسے لاوارث گاڑیوں پر کارروائی کرے گی اور وہیل لاک کرے گی۔ اس کام میں کارپوریشن انتظامیہ کو تعاون کرنے کی اپیل شہریوں سے کی گئی ہے۔