آج کانگریس پارٹی کی ناندیڑ میں جن سنگھرش یاترا کی آمد

قحط کی صورتِ حال اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا جائے گا:امر راجورکر

ناندیڑ۔24اکتوبر(نامہ نگار) : مرکز اور ریاست کی حکومت کی جانب سے عوام مخالف پالیسیوں کو بے نقاب کرنے کے لئے مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کی جانب سے جن سنگھرش یاترا ریاستی صدر اشوک چوہان کی قیادت میں شروع کی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں ویسٹ مہاراشٹر میں جن سنگھرش یاترا کا انعقاد کیا گیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں سینٹرل مہاراشٹر میں جن سنگھرش یاترا کا اہتمام عمل آیا تھا۔ اب تیسرے مرحلے مین جن سنگھرش یاترا مراٹھواڑہ کے اضلا ع میں دورہ کرئے گی۔ تیسرے مرحلے کی جن سنگرش یاتر31 دن تک ناندیڑ ضلع میں قیام پذیر رہے گی۔ اس دوران قحط کی صورت حال اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس طرح کی اطلاع کانگریس کمیٹی کے شہر صدر و ایم ایل سی امر راجورکر کی جانب سے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن سنگرش یاترا کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج 24اکتوبر کو تلجا پور سے ہوچکاہے۔ 25اکتوبر کو دوپہر ساڑھے تین بجے کانگریس کی جن سنگھرش یاترا مکھیڑ پہنچے گی۔ وہاں پر جلسہ عام ہوگا اور پھر شام میں دیگلور روانہ ہوں گے اور وہاں پر رات کو جلسہ عام ہوگا۔ اُسی رات نائیگاﺅںکے نرسی آکر یاترا کا مقام رہے گا۔ 26اکتوبر کو صبح10 بجے یاترا کا آغاز نرسی سے ہوگا۔ نائیگاﺅں میں جلسہ عام ہوگا۔ دوپہر میں ےہ یاترا بھوکرکے لئے روانہ ہوگی۔ وہاں پر دوپہر میں 3تا 4بجے کے دمیان جلسہ عام ہوگی اور پھر شام میں شام میں یاترا بھوکر سے ناندیڑ روانہ ہوگی۔ شام 6 بجے سڈکو میں آمد ہوگی۔ دودھ ڈئیر ی کارنر‘ دھنے گاﺅں ‘ واجے گاﺅں‘ دیگلور ناکہ‘ قدیم مونڈھاوزیر آباد‘ شیواجی نگر‘ آئی ٹی آئی ہوکر شام ۷ بجے یاترا نیا مونڈھا میدان پہنچے گی جہاں پر عظیم الشان جلسہ عام ہوگا۔27اکتوبر کو یاترا صبح 9 بجے ناندیڑ سے نکلے گی ۔ اردھاپور ۔تامسہ کے راستہ ہوکر دوپہر ایک بجے حد گاﺅں پہنچے گی اور وہاں پر جلسہ عام ہوگا اور وہاں سے ہنگولی ضلع کے لئے روانہ ہوجائے گی۔ اس سنگھرش یاترا میں مہاراشٹر کے انچارج ملک ارجن کھرگے‘ ریاستی صدر اشوک چوہان‘ سابق چیف منسٹر سشیل کمار شندے‘ پرتھوی راج چوہان‘ اپوزیشن لیڈر وکھے پاٹل‘ سابق وزیر بالا صاحب تھورات‘ وجئے ورٹی وار‘ عبدالستار‘ سمیت دیگر قائدین موجود رہیں گے۔ ناندیڑ ضلع میں اس یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے رکن اسمبلی ڈی پی چوہان‘ امیتا چوہان‘ وسنت چوہان‘ سابق ایم ایل اے بیٹ موگرے کر‘ انتاپورکر‘ جوڑگاﺅںکر‘ ضلع صدر گوئند ناگیلی کر‘ ضلع پریشد صدر شانتا بائی‘ میئر شیلا بھورے‘ ڈپٹی میئر ونئے پاٹل‘ چیئر مین شمیم عبداللہ‘ ہاﺅس لڈر وریندر سنگھ گاڑی والے ‘سابق میرءعبدالستار‘ مسعود احمد خان‘ یوتھ کانگریس ضلع صدر پپو کونڈیکر‘ شہر صدر وٹھل پاﺅڑے‘ عبدالغفار‘ مہیلا ضلع صدر کڑسکر‘ شہر صدر پشپا شرما‘سمیت پارٹی کے ضلع پریشد ممبران‘ پنچایت سمیتی ممبران‘ گرام پنچایت ممبران‘ کارپوریٹرس‘ کونسلرس‘ شہر و ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدیداران کوشاں ہیں۔ اس طرح کی پریس نوٹ کانگریس کے ترجمان سنتوش پانڈاگڑے اور منتجب الدین کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

Leave a comment