لاتور کارپوریشن کے بغل میں سہ منزلہ عمارت  کی تعمیرات.. بالآخر کارپوریشن نےغیر مجاز قرار دیا

لاتور(محمدمسلم کبیر) لاتور شہر میونسپل کارپوریشن کے عین بغل میں راٹھی برادران کی جانب سے کارپوریشن سے حاصل شدہ مجوزہ پلان کے مغائر زائد اراضی پر سہ منزلہ وسیع و عریض عمارت کی تعمیری کام جاری رکھا ہے.جس پر کئی سماجی و آر ٹی ای کارکنوں نے کارپوریشن سے جواز طلب کیا تھا لیکن کئی ماہ تک کارپوریشن نے اس شکایت پر کسی قسم کی توجہ نہیں دی تھی. لیکن آج اس عمارت کے مالکان ایشور پرساد وشنو داس راٹھی،مرلیدھر وشنوداس راٹھی اور نندکشور وشنوداس راٹھی کے خلاف غیر مجاز تعمیرات کے معاملے میں شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں معاملا درج کیا ہے. 
latur building
واضح ہو کہ مذکورہ راٹھی برادران کو لاتور میونسپل کارپوریشن نے سروے نمبر آر-3-988 اس اراضی پر  درخواست اجازت نامہ تعمیر عمارت کے لئے داخل شدہ مجوزہ پلان کے تحت اجازت دیدی تھی.لیکن مجوزہ نقشہ جات کے بجائے اس اراضی سے زائد اور ناجائز قبضہ کرکے سہ منزلہ عمارت تعمیر کی اس عمارت کے کئی چھت بچھائے جانے کے دوران سماجی و آر ٹی ای کارکنوں نے اس واقعے کی اطلاع کارپوریشن کے افسران کو دیتے رہے اس اطلاع پر کارپوریشن کے افسران نے معائنہ کرکے مالکین عمارت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تعمیری کام کو روکنے کے احکامات دئے.لیکن مالکین نے تعمیری کام کو روکنے کے بجائے  اس عمارت پر پردہ کر کے شبانہ روز  تعمیری کام جاری  ہی رکھااور تقریبا تمام تعمیری کام سوائے پلاسٹر کے مکمل کروا لیا. اس کے بعد سماجی کارکنوں کے مطالبے پر کارپوریشن نے 3/ نومبر 2018 کو پھر نوٹس جاری کی جس کو راٹھی برادران نے نظر انداز کردیا اور کام جاری ہی رکھا. سماجی کارکنوں کے مسلسل مطالبات پر کارپوریشن کے زونل آفیسر ایس ایس راؤت نے راٹھی برادران کے خلاف شیواجی نگر پولس اسٹیشن لاتور میں ناجائز تعمیرات کرنے کی پاداش میں جرم درج کیا ہے. پولس انسپکٹر نانا صاحب لاکاڑ کے زیر نگرانی سب انسپکٹر وکاس نولے اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں. لیکن کیا اب تو یہ تعمیری سلسلہ بند ہوگا کیااور ناجائز قبضہ شدہ اراضی پر کئےگئے تعمیری کام کا کیا ہوگا ?  یہ سوال عام شہریوں کے سامنے ہے. لاتور شہر میں اس طرح کے کئی غیر مجاز تعمیری سلسلے جاری ہیں.کئی کالونیوں میں سیاسی اور کارپوریشن کےانتظامیہ سے سانٹھ گانٹھ قائم کرکے تعمیرات جاری ہیں اور کارپوریشن غریب غرباء کے مکانوں اور دکانوں کے سامنے بنے قدیم چبوپروں پر بلڈوزر چلا رہی ہے. 
***********************************
عمارت کے تعمیرات غیر مجاز قرار.. ..
شہر لاتور کے مین روڈ پر اور کارپوریشن کے عین بغل میں جاری راٹھی برادران کے سہ منزلہ وسیع و عریض عمارت کی تعمیرات کو کارپوریشن نے غیر مجاز قرار دیا ہے.واضح ہوکہ ایک دفعہ اگر کوئی عمارت غیر مجاز قرار دی جاتی ہے تو اس عمارت میں کرائے دار, فلیٹ سسٹم، شاپنگ کامپلیکس کی خرید و فروختگی پر قانونی مشکلات درپیش ہوتی ہیں اور اس غیر مجاز عمارت کی قرارداد کی نقل شعبہ شہری ترقیات کو ارسال کی جاتی ہے تاکہ مستقبل میں اس پر کاروائی کی جاسکے.
Leave a comment