لاتور ضلع کے ریاضی کے اساتذہ کی "زوم میٹینگ” کامیاب… اورنگ آب اد کے خواجہ معین الدین کی رہنمائی، 30 اساتذہ کی شرکت..

لاتور ضلع کے ریاضی کے اساتذہ کی "زوم میٹینگ" کامیاب… اورنگ آباد کے خواجہ معین الدین کی رہنمائی، 30 اساتذہ کی شرکت.. لاتور(محمدمسلم کبیر)ریاست مہاراشٹر کے ودیا پرادھیکرن پونےکے شعبہ اردو کے روح رواں جناب توصیف پرویز نے ریاست کے اردو تعلیمی شعبے کو جاودانی بخشی ہے.مختلف تعلیمی سرگرمیوں،تکنکی و عصری آلات کے استعمال سے اردو اساتذہ میں درس و تدریس کے نئے رجحانات پیدا ہورہے ہیں.اردو کی روایتی درس و تدریس کو عصری تکنکی طرز میں ڈھالنے کی پیہم کوششیں جاری ہیں. جناب توصیف پرویز کے مطابق اردو اساتذہ کے سامنے صرف بچے نہیں بلکہ قوم کا مستقبل اپنی تمام تر صلاحیتوں کو لئے کمربستہ کھڑا ہے.اس کو صحیح رخ اور رہنمائی کی ضرورت ہے.اس لئے اساتذہ کو چاہئے کہ ہمارے یہ بچے،دیگر زبان سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباءکے آنکھوں میں آنکھیں ڈالے اپنی تعلیم وتربیت کا لوہا منوا سکیں، اس طرح کی درس و تدریس کرنی چاہئے.حکومت کی جانب سے اردو تعلیمی اداروں کو دیگر اداروں کی طرح تمام سہولیات بلکہ ان سے زايد سہولیات فراہم کر رہی ہے.لہذہ اب ہمیں چاہئے کہ اپنے بچوں کے مستقبل کو درخشاں بنانے کے لئے زمانے کے اعتبار سے اپنے آپ میں تبدیلی لانی چاہئے. اسی نہج کو آگے بڑھانے کے لئے ریاست کے تمام اردو اساتذہ کو تعلیم کی بنیادی صلاحیتوں پر مبنی تربیتی مراکز ،کیمپس، ورکشاپس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جہاں مضمون کے لحاظ سے تسہیل کاروں کے توسط سے اساتذہ کو تربیت دی جارہی ہے. اردو زباندانی کے بنیادی صلاحیتیوں کے بعد جماعت اول تا پنجم کے طلباء میں ریاضی کی بنیادی صلاحیتیں،آزموشی ماحصل، کے لئے بھی ہر ضلع میں سہ روزہ تربیتی مراکز کا انعقاد عمل میں آیا.ملک میں چونکہ کورونا وایرس کی وباء عام ہونے سے حکومت نے ملک بھر میں تالا بندی( لاکڈاؤن)، امتناعی احکامات نافذ کئے.جس کے باعث جیسے ہی اساتذہ تربیت حاصل کرکے باہر نکلے حکومت کے ایماء پر اسکولس بھی بند کئے گئے تاکہ کورونا جیسی مہلک وباء سے اساتذہ و طلباء متاثر نہ ہوں.لہذہ مختلف سرکاری و غیر سرکاری دفاتر نے "ورک فرام ہوم"جیسے نئے اطوار کا اسعتمال کرتے ہوئے اپنے گھروں میں محفوظ رہ کر آن لائین دفتری کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں. اسی انداز سے جناب توصیف پرویز کی رہنمائی میں اردو اساتذہ کو بھی "ورک فرام ہوم"، "لرن اینڈ ٹیچ فرام ہوم"جیسی نئی اصطلاح پر عمل کرتے ہوئے آج لاتور ضلع کے جماعت اول تا پنجم کو ریاضی کی تدریس کرنے والے اساتذہ کی "زوم ایپ کے ذریعے" آن لائین میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا.ریاضی مضمون کے تسہیل کار اور اورنگ آباد صوبے کے ذمہ دار جناب خواجہ معین الدین کی رہنمائی میں اور ڈائیٹ لاتور کے شعبہ اردو کے جناب شیخ ایوب حمزہ اور جناب سید ذکااللہ خطیب کی نگرانی میں ضلع کے 30 اساتذہ نے اس میں حصہ لیا.لاتور ضلع کے ریاضی کے تسہیل کار، جناب حسام الدین جعفری سر ،جناب شیخ عبدالقادر سر،جناب شجاءالدین سر بھی موجود تھے. ماہر مضمون جناب خواجہ معین الدین سر نے ریاضی کے نفس مضمون پر عبور حاصل کرنے کے لئے کن کن مراحل گذرنا پڑتا ہے اس پر سیر حاصل رہنمائی کی. تدریس سے قبل ہمارا اپنا لائحہ عمل کیا ہونا چاہئے،طلباء کے ذہنی قوت و ادراک کے لحاظ سے تدریس و سوالات کا خزانہ تیار رکھنا، بچوں میں دلچسپی پیدا کرنے اور اس کو قائم رکھنے کے لئے عصری آلات و وسائل کا استعمال ناگذیر ہے اس لئے تختیہ سیاہ اور جماعت کے اندرونی ماحول سے نکل کر آڈیو، ویڈیوز بنانا، بروقت ان کا استعمال کرنا، بنیادی صلاحیتوں کو پیدا کرنے اور آزموشی سطح کے حصول کےلئے ریاضی کے زبان کا پیہم استعمال لازمی ہے.جناب خواجہ معین الدین نے اساتذہ سے اپیل کی کہ مطالعہ پر توجہ دیں.اپنے پاس علم کا ذخیرہ ہو تو ہم طلباء میں تقسیم کرسکتے ہیں.اس طرح انھوں نے تمام اساتذہ کے اشکالات کی تشفی بھی کی. اس زوم میٹینگ میں،محمدمسلم کبیر،شیخ عارف اسماعیل سر،شیخ انیس سر، ریاض نچلکر سر،سیدحسام الدین جعفری سر، شیخ عبدالقادر سر،شجاء الدین سر،زبیر چاوش سر نے حصہ لیا.ڈائیٹ موروڈ ضلع لاتور کے شعبہ اردو کے سید ذکااللہ خطیب اور شیخ ایوب حمزہ سر نے شرکاء کا استقبال و شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا جیسی مہلک ووباء کے تدارک کے لئے حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے،گھروں سے باہر نہ نکلنے، ماسک لگانے اور ہاتھوں کی صفائی پر توجہ دینے کی اپیل کی.اور دعا کی کہ اللہ ملک و تمام عالم کو اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھے.

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Reporter
09175978903/8208435414