لاتور اور ہنگولی میں مختلف دوسڑک حادثوں میں آٹھ افراد ہلاک

اورنگ آباد، 6مئی (ایجنسیز) مہاراشٹر میں مراٹھواڑہ علاقے کے ہنگولی اور لاتورضلع میں دو مختلف سڑک حادثوں میں کم سے کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اورکئی دیگر زخمی ہوگئے۔
پولس نے بتایا کہ لاتور ضلع میں سون کانبلے خاندان کے لوگ اتوار کی رات ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے اور شرور مکھیڑ روڈ کے نزدیک ان کی گاڑی چارے سے لدے ٹمپو سے ٹکراگئی جس میں پانچ لوگوں کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔۔

متوفیوں کی شناخت اروند سون کامبلے (27)، دنیبا سون کانبلے (40)، پشپا سون کانبلے (45)، کانتا بائی سون کانبلے (55) ور چاکولی کانبلے (چھ) کے طور پر ہوئی۔ زخمیوں کا علاج ادگیر اسپتال میں ہو رہا ہے۔
اتوار کی رات ہنگولی ضلع میں ایک دیگر واقعہ میں اکولہ سے واشم کی طرف جارہی ایک کار واشم۔ہنگولی روڈ پر درخت سے ٹکراگئی جس میں دو لوگوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی۔ تیسرے زخمی کی اسپتال سے لے جاتے ہوئے موت ہوگئی۔
پولس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت عبدالغفار (60) ، ابوذر غفار (10) اور ساکن الجبار (60) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ سبھی لوگ مالیگاؤں کے رہنے والے تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading