غزہ میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے امداد کے لیے آنے والے 23 فلسطینی ہلاک

غزہ میں عینی شاہدین اور طبی عملے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے امدادی سامان کی تقسیم کے مقام کے قریب جمع ہونے والے ہجوم پر فائرنگ کرکے 23 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

عینی شاہدین اور طبی عملے نے بتایا کہ وسطی غزہ میں امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ایک امدادی مرکز کے قریب ٹینکوں اور ڈرونز نے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی۔

نصیرات کے ایک ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں 23 لاشیں اور 100 سے زائد زخمی افراد ملے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ایک اور حملے میں فلسطینی ہلال احمر کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ دیر البلاح کے مغرب میں المسار کے علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 11 فلسطینی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading