ناندیڑ ضلع کےلئے مالی سال 2025-26 کے لیے 815 کروڑ 20 لاکھ 20 ہزار روپے کی منظوری

نا ندیڑ:20جون( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع میں ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے لیے خصوصی زور دیا جائے گا۔ یہ باات ریاست مہاراشٹرا کے دیگر پسماندہ طبقات بہبود، دودھ ترقی، متبادل توانائی اور
ناندیڑ:20 جون(نمائندہ اعتبار) ریاست کے دیگر پسماندہ طبقات بہبود ، ڈیری ڈیولپمنٹ ، متبادل? توانائی، معذورین کی بہبود اور ناندیڑ کے نگراں وزیر اتل ساوے نے کہا کہ ضلع پلاننگ کمیٹی کے ذریعے ضلع کے مختلف ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا جائے گا۔ وہآج ضلع کلکٹرآفس کے احاطے میں واقع نیوجن بھون میں منعقدہ ضلع پلاننگ کمیٹی کی میٹنگ میں مخاطب تھے۔اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اجیت گوپچھڑے، رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان، رکن پارلیمنٹ ناگیش پاٹل آشتی کر، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شواجی راو کالگے، ایم ایل اے ہمنت پاٹل، وکرم کالے، پرتاپ راو پاٹل چکھلیکر، بھیم راو کیرام، بالاجی کلیانکر،آنند بونڈارکر، راجیش پوار، جیتیش انتاپورکر، بابو راو کوہلیکر، شری جیا چوہان، ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے، ضلع پریشد کی سی ای او میگھنا کاولی، ایس پی اویناش کمار، میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی فوڈے، ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر مہیش وڈدکر، ضلع پلاننگآفیسر ارجن جھاڑے اور تمام محکمہ جات کےآفیسران موجود تھے۔

ابتدائی طور پر 30 جنوری 2025 ئ کو منعقدہ ضلع منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ کی تعمیل کو منظوری دی گئی۔ اسی طرح گزشتہ سال یعنی مالی سال 25۔2024میں ہونے والے 748 کروڑ 99 لاکھ 95 ہزار روپئے کے اخراجات کو بھی منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں سال26۔2025کے لیے مشترکہ ضلعی سالانہ منصوبہ — عمومی، درج فہرست ذاتوں کی ذیلی اسکیم، اور قبائلی ذیلی اسکیم — کے مالی بندوبست کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سال 26۔2025کے لیے عام منصوبہ کے تحت 587 کروڑ، ایس سی اسکیم کے تحت 164 کروڑ، اور قبائلی اسکیم کے لیے 64 کروڑ 20 لاکھ 20 ہزار، اس طرح کل 815 کروڑ 20 لاکھ 20 ہزار روپئے کی رقم منظور کی گئی۔
مہاویترن و ٹرانسپورٹ کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے:
نگراں وزیر اتل ساوے نے کہا کہ ضلع میں مہاویترن کے جاری کاموں سے متعلق شکایات موصول ہو رہی ہیں، جنہیں دور کرنے کے لیے جلد ہی سینئرآفیسران کے ساتھ میٹنگ ہوگی اور مسائل حل کیے جائیں گے۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ محکمہ سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لیے بھی جلد میٹنگ بلائی جائے گی۔
شمشان بھومی کے لیے ہر ایم ایل اے کو 1 کروڑ روپئے:
تمام عوامی نمائندوں نے اپنے حلقوں میں فنڈ کی کمی کی وجہ سے رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کی تفصیل نگراں وزیر کو دی۔ اس موقع پر بعض گاو?ں میں شمشان بھومی کی مانگ سامنےآئی، جس پر وزیر نے کہا کہ ہر رکن اسمبلی کو شمشان بھومی کے لیے 1 کروڑ روپئے کا فنڈ دیا جائے گا۔
سرکاری دفاتر پر سولر پینل لگانے کا اعلان:
اتل ساوے نے کہا کہ دسمبر تک ریاست کے تمام سرکاری دفاتر پر سولر پینل نصب کیے جائیں گے، جس سے بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی اور کفایت شعاری ممکن ہوگی۔

کسانوں کو امداد کی کوشش جاری:
وزیر نے بتایا کہ حالیہ بارش کی وجہ سے کیلا اور پپیتا کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کا سروے مکمل ہو چکا ہے اور رپورٹ حکومت کو بھیجی گئی ہے۔ جلد از جلد کسانوں کو معاوضہ دلانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
میڈیکل کالج کے لیے 75 لاکھ روپئے کی منظوری:
ڈاکٹر شنکر راو چوہان میڈیکل کالج میں لیبارٹری کے استعمال شدہ کیمیکلز کو صاف کر کے نالے میں چھوڑنے کے انتظام کے لیے 75 لاکھ روپئے منظور کیے گئے ہیں۔ معذورین کے لیے مختص فنڈ کے استعمال پر زور دیا جائے گا۔ جل جیون مشن کے کاموں کا بھی جائزہ لے کر متعلقہ افسران کو مناسب ہدایات دی گئیں۔
ا?خر میں ضلع کے تمام عوامی نمائندوں نے اپنے حلقوں کی ترقیاتی معلومات، سوالات اور مسائل نگراں وزیر کے سامنے رکھے۔ وزیر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ ان مسائل کے حل کے لیے ضروری کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی ضلع کے بعض علاقوں میں نشہآور اشیائ ، غیر قانونی کاروبار اور منشیات کی اسمگلنگ کی شکایات پر پولیس کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading