عراق واقع امریکی سفارت خانہ کے قریب پھر داغے گئے 3 راکٹ

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے انتہائی محفوظ گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹ داغے گئے۔یہ اطلاع وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے دی ہے۔ اہلکار کے مطابق پیر کی رات تقریباً 12 بجے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس حملہ میں کسی جانی نقصان کی فوری رپورٹ نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دریائے دجلہ پر واقع اس گرین زون پر باغی اکثر مورٹار اور راکٹوں سے حملہ کرتے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں حزب اللہ باغیوں کی طرف سے عراق میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ سے حملوں کے بعد امریکہ نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوائی حملہ کرکے ایران کے سب سے ٹاپ کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور كرد باغیوں کے کمانڈر کو مار گرایا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading